• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوشل میڈیا اسٹار زید علی جلد والد بننے والے ہیں

شائع January 27, 2021
— فوٹو بشکریہ زید علی انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ زید علی انسٹاگرام پیج

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش ہونی والی ہے۔

انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'اللہ کی رضا سے ہم والدین بننے جارہے ہیں، ہمارے ہاں بچے کی پیدائش ہوگی، آج کا دن میری زندگی کا پرمسرت ترین دن ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ زید علی نے 2017 میں اپنی قریبی دوست یمنیٰ سے شادی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بہت سے ویڈیو لاگز جاری کیے۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

یوٹیوب پر ان کے چینیل کے سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔

اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

2016 میں ڈان کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں زید علی نے بتایا تھا کہ ان کے والدین کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں اگر وہ اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں۔

زید کا کہنا تھا کہ ’میرے والدین نے مجھے اجازت دی ہے کہ میں کسی سے بھی شادی کرسکتا ہوں، میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، جس کا میڈیا یا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، اس وقت میں صرف 21 سال کا ہوں، اس لیے ابھی میری شادی میں کچھ سال ہیں، میری پسند کی شادی میں یقیناً کوئی مسائل سامنے نہیں آئیں گے‘۔

زید علی نے اپنی شادی کے بعد ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بعد اب اپنی والدین کے ساتھ نہیں بلکہ یمنیٰ کے ساتھ ایک علیحدہ گھر میں رہتے ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز پر ایسے کئی کمنٹس سامنے آئے کہ زید علی کی والدہ ان کی اہلیہ سے ناخوش ہیں جبکہ چند ایسے کمنٹس بھی کیے گئے کہ یمنیٰ اپنی ساس کو پسند نہیں کرتی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس پر زید علی نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے دوران زید علی نے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا سوال اپنی والدہ سے کیا کہ کیا وہ انہیں چار شادیاں کرنے دیں گی جس پر زید علی کی والدہ نے ہاں کا جواب دے کر یمنیٰ کو حیران کردیا تاہم بعدازاں ان کی والدہ نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ایک بھی کافی ہے۔

زید علی نے اپنی والدہ سے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا وہ یمنیٰ کو پسند کرتی ہیں، جس پر والدہ نے انکار کیا اور بیٹے اور بہو دونوں کو حیران کردیا بعدازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یمنیٰ کو پسند نہیں کرتی بلکہ اس سے پیار کرتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

زید علی نے اس ویڈیو کے دوران اپنی والدہ سے بھی یمنیٰ کے ان سے عمر میں بڑے ہونے کے باوجود شادی کرانے پر راضی ہونے کا سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’سچ یہ ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ یمنیٰ عمر میں تم سے بڑی ہے‘۔

بعدازاں یمنیٰ نے اپنی ساس سے سوال کیا کہ انہیں کم معلوم ہوا کہ وہ زید سے 5 سال بڑی ہیں تو والدہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کا حوالہ دیا جو یمنیٰ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024