• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح برہم

شائع January 27, 2021
دونوں کی تصاویر و ویڈیو وائرل ہوگئیں — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی تصاویر و ویڈیو وائرل ہوگئیں — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارؤں کی جانب سے بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر ان پر مداحوں کی تنقید کوئی نئی بات نہیں۔

اور اس بار بھی بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر مداحوں نے اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم زیادہ تر افراد نے اداکار کے بجائے اداکارہ کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں لکھیں۔

فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر ان کے جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنے ہیں۔

مزید پڑھیں: لازمی نہیں کہ ہر بار لڑکا ہی اظہارِ محبت کرے، ثروت گیلانی

اگرچہ تاحال ہیلو پاکستان کے جنوری 2021 کے شمارے کو آن لائن جاری نہیں کیا گیا تاہم ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مذکورہ ویڈیو کو اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ ہی اداکارہ کے شوہر نے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو بھی شیئر کیا۔

مختصر ویڈیو میں ثروت گیلانی کو مغربی انداز کے بولڈ اور نیم عریاں لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے شوہر کو بھی بولڈ انداز میں سگار پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو بوسہ دینے کی تصویر پر تنقید کرنے والوں کو ثروت گیلانی کا کرارا جواب

مختصر ویڈیو میں دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں بھی دکھایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تصاویر میں بھی دونوں کو رومانوی انداز میں گلے ملتے ہوئے اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھایا گیا ہے۔

تاہم دونوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح ان پر برہم دکھائی دیے اور کئی افراد نے ان دونوں کے انداز کو عریانیت اور فحش قرار دیا۔

دونوں پر تنقید کرنے والے افراد میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، جنہوں نے فہد مرزا کے بجائے ثروت گیلانی پر زیادہ تنقید کی اور ان کے انداز کو عریانیت قرار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کئی افراد نے دونوں میاں بیوی کے انداز پر توبہ کرتے ہوئے دعائیں کیں کہ وہ راہ راست پر آجائیں۔

زیادہ تر افراد نے دونوں کے انداز کو مغربی و ہولی وڈ و بولی وڈ کی کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ایسے انداز ہمارے معاشرے کا حصہ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ برس جنوری میں دونوں کو شائقین نے اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب فہد مرزا نے اہلیہ کو بوسہ دینے کی تصویر شیئر کی تھی۔

بوسے کی تصویر یورپی ملک روم میں کھینچی گئی تھی تاہم اسے شیئر کرنے پر انہیں مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل عریانیت کی تشہیر قرار دیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعد ازاں ثروت گیلانی نے تصویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسی ہی ہیں اور وہ مداحوں کو منتیں نہیں کر رہیں کہ انہیں پسند کیا جائے۔

تاہم حالیہ فوٹو شوٹ پر ہونے والی تنقید پر تاحال انہوں نے یا ان کے شوہر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (2) بند ہیں

Rameay Jan 28, 2021 01:06pm
Too close to comfort.
Sami Jan 28, 2021 07:00pm
Some people want to be relevant in news

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024