• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایک بار پھر شردھا کپور کی شادی کی افواہیں

شائع January 27, 2021
گزشتہ 2 سال سے اداکارہ کی شادی کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
گزشتہ 2 سال سے اداکارہ کی شادی کی خبریں ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

حال ہی میں بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھے تو انہیں شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی۔

انہیں نئی زندگی کی مبارک باد دینے والے افراد میں معروف فوٹوگرافر روہن شریستھا بھی شامل تھے، جن سے متعلق 2019 سے خبریں ہیں کہ وہ جلد بولی وڈ فلموں میں ولن کے کردار سے معروف ہونے والے شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور سے شادی کرنے والے ہیں۔

ورون دھون کو روہن شریستھا کی جانب سے شادی کی مبارک باد دیے جانے کے بعد خبریں وائرل ہونا شروع ہوئیں کہ جلد وہ اور شردھا کپور بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق روہن شریستھا اور شردھا کپور کی شادی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب کہ روہن شریستھا نے انسٹاگرام پر ورون دھون کو شادی کی مبارک باد دی۔

ورون دھون نے شردھا کپور کے بوائے فرینڈ کو جواب دیا کہ انہیں اُمید ہیں کہ وہ بھی شادی کیلئے تیار ہوں گے—اسکرین شاٹ
ورون دھون نے شردھا کپور کے بوائے فرینڈ کو جواب دیا کہ انہیں اُمید ہیں کہ وہ بھی شادی کیلئے تیار ہوں گے—اسکرین شاٹ

روہن شریستھا کی جانب سے مبارک باد دیے جانے کے بعد ورون دھون نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اُمید ہے کہ وہ بھی شادی کے لیے تیار ہوں گے۔

ورون دھون کی جانب سے روہن شریستھا کو شادی کے لیے تیار رہنے کی بات کہنے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ جلد ہی وہ اور شردھا کپور شادی کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شردھا کپور دلہن بننے کو تیار؟

شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی کی چہ مگوئیاں 2019 سے جاری ہیں اور خبریں تھیں کہ دونوں ہر حال میں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سال 2019 میں بھارتی میڈیا نے خبروں میں یہ تک دعویٰ کیا تھا کہ شردھا کپور نے شادی کے لیے خریداری شروع کردی۔

تاہم دونوں نے خود واضح طور پر شادی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا البتہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

شردھا اور روہن شریستھا کے درمیان تین سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: تائمز آف انڈیا
شردھا اور روہن شریستھا کے درمیان تین سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: تائمز آف انڈیا

حال ہی میں شردھا کپور نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ان کے پاس ابھی شادی کرنے کے لیے وقت نہیں۔

شردھا کپور نے مذکورہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس لیے انہیں شادی کرنے سمیت دیگر معاملات کے لیے کوئی فرصت نہیں۔

تام انہوں نے روہن شریستھا سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اسی انٹرویو میں شردھا کپور نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کم عمری میں ورون دھون ان پر فدا ہوتے تھے تاہم ورون دھون نے ان سے کبھی محبت کا اظہار نہیں کیا۔

شردھا کپور کا کہنا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ ورون دھون کم عمری میں ان پر فدا تھے تاہم انہوں نے بھی کبھی ورون دھون کو یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ ان کے دل کا حال جانتی ہیں۔

خیال رہے کہ ورون دھون اور شردھا کپور نے چند فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور دونوں کی کیمسٹری کو بھی بہت سراہا جاتا ہے۔

شردھا کپور نے مصروفیت کی وجہ سے فوری طور پر شادی کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا—فوٹو: انسٹاگرام
شردھا کپور نے مصروفیت کی وجہ سے فوری طور پر شادی کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024