• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اذان سمیع خان کے تیار کردہ کلام ’الٰہی تو ہے میرا‘ کی تعریفیں

شائع January 27, 2021
کلام کو تین دن قبل ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
کلام کو تین دن قبل ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

موسیقار عدنان سمیع خان اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان کی جانب سے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کے لیے تیار کیے گئے خصوصی گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اذان سمیع خان کے گیت ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو ابتدائی طور پر دسمبر 2020 میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پیش کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں جیو ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

کورونا کی وجہ سے اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ورچوئل منعقد کی گئی تھی، جس میں دیگر فنکاروں و گلوکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

اسی تقریب میں اذان سمیع خان کی جانب سے کمپوز کردہ کلام ’الٰہی تو ہے میرا‘ کو بھی پیش کیا گیا تھا۔

مذکورہ کلام کی شاعری ایس کے خالش نے لکھی ہے جب کہ اس کی میوزک اذان سمیع خان نے ترتیب دی۔

الٰہی تو ہے میرا کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں پیش کیا گیا تھا—پرومو فوٹو
الٰہی تو ہے میرا کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں پیش کیا گیا تھا—پرومو فوٹو

’الٰہی تو ہے میرا‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی بھی شہرت یافتہ گلوکاروں و قوال کے ساتھ پرفارمنس کرتی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کے شوبز میں ہونے کا فائدہ ملا، اذان سمیع خان

’الٰہی تو ہے میرا‘ کا آغاز ہی ہادیہ ہاشمی سے ہوا جب کہ مذکورہ کلام میں حدیقہ کیانی، علی طارق، فرید ایاز اور محمد قوال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مذکورہ کلام کو تین دن قبل ہی یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس کے سامنے آتے ہی شائقین نے اس کی تعریفیں کیں۔

’الٰہی تو ہے میرا‘ سے قبل بھی اذان سمیع خان متعدد گیتوں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں جب کہ وہ موسیقی کے علاوہ گلوکاری و اداکاری بھی کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں اذان سمیع خان ڈرامے و فلم بھی لکھتے ہیں جب کہ وہ کئی بڑے منصوبوں کو پروڈیوس بھی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024