• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پشاور کا دارالامان جنسی زیادتی کا اڈا بن گیا ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

شائع January 25, 2021 اپ ڈیٹ January 26, 2021
مدیحہ نثار نے مطالبہ کیا کہ دارالامان کی پارلیمانی سطح پرانکوائری ہونی چاہیے—فائل فوٹو
مدیحہ نثار نے مطالبہ کیا کہ دارالامان کی پارلیمانی سطح پرانکوائری ہونی چاہیے—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی مدیحہ نثار نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ پشاور میں یتیم بچوں کے لیے قائم دارالامان جنسی اور جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ دارالامان کی انچارج یاسمین نامی خاتون بچوں سے اپنے گھر کے کام کرواتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دارالامان میں آرزو راجا کی دیکھ بھال کیلئے سماجی بہبود کی نمائندہ مقرر کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ دارالامان کو ڈونرز کی جانب سے دی جانے والی اشیا بازاروں میں فروخت کی جاتی ہیں۔

مدیحہ نثار نے مطالبہ کیا کہ دارالامان کی پارلیمانی سطح پر انکوائری ہونی چاہیے۔

جس پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے کہا کہ صرف ایک دارالامان کی نہیں پورے صوبے کے دارالامانوں کی انکوائری ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے سخت سزاؤں کے لیے انسداد ریپ قوانین کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اس طرح کی چیزوں کو چھپایا جاتا ہے جو شرمندگی کا سبب بنتی ہیں۔

جس پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے حکومت، اپوزیشن، انتظامی سیکریٹری اور مدیحہ نثار پر مشتمل خصوصی انکوائری کمیٹی تشیکل دینے کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ انکوائری کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024