• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے میں مددگار ٹپس

شائع January 25, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ناکامی کا سامنا ہے تو اس کی وجہ آپ خود بھی ہوسکتے ہیں۔

ہفتوں کی محنت کے بعد اچانک جب معلوم ہو کہ آپ کے وزن میں تو ایک کلو کی بھی کمی نہیں آئی تو کیسا دھچکا لگتا ہے؟

مگر چند آسان چیزوں پر عمل کرکے بہت کم وقت میں 45 کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بہت زیادہ مشکل نہیں لیکن ان کو عادت بنانے کے لیے قوت ارادی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جب آپ جسمانی وزن میں نمایاں کمی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ مختصر نہیں بلکہ ایک طویل مقابلہ ہوگا، جس کے دوران چیلنجز کا سامنا بھی ہوگا۔

ماہرین کی جانب سے جسمانی وزن میں کمی کے لیے مختلف مشورے جیسے کیلوریز میں کٹوتی، بھوک سے لڑائی، آسان ورزش اور دیگر قابل ذکر ہیں، جن میں سے آزمودہ اور دیگر حیران کن ہیں۔

اچھا ناشتا

جو لوگ بھرپور ناشتا کرنے اور رات کو کم کھانے کے عادی ہوتے ہیں، وہ زیادہ جسمانی وزن کم کرتے ہیں۔ کچھ تحقیقی رپورٹس میں عندیہ دیا گیا کہ دن کا آغاز زیادہ پروٹین والی غذا سے کرنا زیادہ وقت تک پیٹ بھرنے اور بعد میں کم بھوک کا باعث بنتا ہے۔

فوٹو ڈائری

ماہرین کے مطابق ہماری یاداشت غذا کو یاد رکھنے کے حوالے سے بدتر ہوتی ہے، تو اپنی غذا کی تصاویر فون میں کھینچ لیں اور اگلی بار کھانے کے وقت ان کو دیکھ لیں، تاکہ یاد آجائے کہ کیا کچھ کھا چکے ہیں، جس سے کیلوریز میں کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔

صحت بخش غذا کو آنکھوں کو سامنے رکھیں

جو آنکھوں کے سامنے ہوگا، اس کو دیکھ کر ہی دل للچاتا ہے تو کچن اور فریج میں صحت بخش غذا کو رکھیں تاکہ ان تک رسائی آسان ہو۔ پھلوں اور سبزیوں کو آنکھوں کے سامنے رکھنا ان کو کھانا بھی آسان بناتا ہے۔

سوچ سمجھ کر خریداری

باہر کے کھانے دیکھ کر اشیا نہ خریدیں بلکہ ایسی غذا کے بارے میں سوچیں جو گھر میں آسانی سے بن سکے۔ تو گھر کا سامان خریدتے ہوئے غذا کی فہرست پہلے سے تیار کرلیں۔

اپنے اندر کے ناقد کو چپ کرائیں

جب آپ طرز زندگی بدلتے ہیں تو اندر چھپا ناقد خوب برستا ہے، تو ایک نوٹ لکھیں اور اسے بلند آواز میں پڑھ کر خود کو سنائیں، جس سے اندر چھپا ناقد زیادہ مہربان ہوکر جسمانی وزن میں کمی کے حصول میں زیادہ حوصلہ افزائی کرسکے گا۔

مسلز کو کام میں لائیں

آپ کو اندازہ نہیں مگر ہمارا جسم اضافی وزن کو یہاں وہاں منتقل کرنے کے لیے بنا ہے، تو مسلز بنانے کی تربیت چربی اور کیلوریز گھلانے میں کام آتی ہے، تاہم اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو مسلز کی جگہ چربی کا ڈھیر جمع ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف ورزشوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

سوئمنگ

سوئمنگ پورے جسم کی ورزش ہے جو بہت زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد دیتی ہے، پانی جسم کا وزن برداشت کرلیتا ہے تو جوڑوں پر کوئی دباؤ نہیں پڑتا۔ یہ کارڈیو اور مسل بنانے والی جسمانی سرگرمی ہے، اگر ورزش مشکل محسوس ہوتی ہو تو سوئمنگ اچھا متبادل ہے، جو جسمانی ورم میں کمی، خون کی گردش بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

وزن پر نظر رکھیں

جسمانی وزن بتانے والے اسکیل جو بھی بتائیں، جسم اچھی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرتا ہے، جب وزن کم ہوتا ہے تو کپڑوں کا سائز بدل جاتا ہے، بلڈ پریشر بہتر ہوتا ہے، شوگر کی سطح میں بہتری آتی ہے۔

مایوس مت ہوں

اگر روزانہ وزن چیک کرنے پر کانٹا ایک ہی جگہ پر رہے تو مایوس مت ہوں بلکہ یہ سوچیں کہ اس میں اضافہ نہیں ہورہا، جو کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔ اگر 3 ماہ تک کوئی تبدیلی نہیں آتی تو غذا اور ورزش کے معمول کو تبدیل کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024