• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسٹونیا میں پہلی بار ایک خاتون وزیراعظم منتخب

شائع January 25, 2021
کاجا کلاس جلد عہدہ سنبھالیں گی—فائل فوٹو: ای آر آر نیوز
کاجا کلاس جلد عہدہ سنبھالیں گی—فائل فوٹو: ای آر آر نیوز

بحیرہ بالٹک کے کنارے آباد چھوٹے سے یورپی ملک اسٹونیا کی تاریخ میں پہلی بار وہاں ایک خاتون کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کردیا گیا۔

اسٹونیا کا شمار یورپ کے کم آبادی والے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں آبادی 15 لاکھ سے بھی کم ہے۔

اسٹونیا سابق سوویت یونین کا حصہ رہا ہے، وہاں 1991 سے اب تک کوئی بھی خاتون وزیراعظم نہیں بنیں۔

تاہم اب پہلی بار ایک رکن اسمبلی خاتون کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جو آئندہ چند دن میں عہدہ سنبھالیں گی۔

یورو نیوز کے مطابق اسٹونیا کی سابق حکومت نے رواں ماہ 13 جنوری کو کرپشن کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتحاد کرکے نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

اسٹونیا کی اہم ترین سیاسی جماعتوں ریفارم اور سینٹر پارٹی کے درمیان اتحاد ہونے کے بعد اب 43 سالہ خاتون کاجا کلاس کو نئی وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔

ریفارم اور سینٹر پارٹی اب اتحادی حکومت بنائیں گے—فوٹو: اے پی
ریفارم اور سینٹر پارٹی اب اتحادی حکومت بنائیں گے—فوٹو: اے پی

اسی حوالے سے اسٹونیا کے سرکاری خبر رساں ادارے ای آر آر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریفارم پارٹی کی چیئرمین 43 سالہ کاجا کلاس کو وزیر اعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جو آئندہ چند روز میں عہدہ سنبھالیں گی۔

کاجا کلاس کی سیاسی جماعت نے 2019 میں ہونے والے انتخابات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی تھی مگر دوسری تین سیاسی جماعتوں نے اتحاد کرکے اسے حکومت بنانے سے دور کیا تھا۔

لیکن اب ایک سیاسی جماعت کے وزیر اعظم اور وزیروں پر پیسوں کے عوض ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کو سیاسی فوائد دینے کے الزامات پر کابینہ کے استعفے کے بعد کاجا کلاس نے سینٹر پارٹی سے اتحاد کرکے نئی حکومت بنانے پر اتفاق کرلیا۔

یورو نیوز کے مطابق اگرچہ کاجا کلاس کو وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے تاہم انہیں وزیر اعظم بنانے کی منظوری اسمبلی سے لی جائے گی، جس کے بعد انہیں وزیر اعظم بنانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔

خاتون وزیر اعظم کے علاوہ پہلی بار اسٹونیا کی کابینہ میں زیادہ خواتین شامل ہوں گی—فوٹو: ای آر آر
خاتون وزیر اعظم کے علاوہ پہلی بار اسٹونیا کی کابینہ میں زیادہ خواتین شامل ہوں گی—فوٹو: ای آر آر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسمبلی میں اکثریت رکھنے والی دونوں سیاسی جماعتیں نئی حکومت بنانے پر متفق ہیں، اس لیے کاجا کلاس وزیر اعظم بن جائیں گی۔

کاجا کلاس کے والد بھی معروف سیاستدان ہیں اور وہ بھی اسٹونیا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

کاجا کلاس بھی 2012 سے سیاست میں ہیں اور 2019 سے قبل انہیں ریفارم پارٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا، جو مذکورہ عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون بنی تھیں اور اب وہ ملک کی پہلی وزیر اعظم بنیں گی۔

کاجا کلاس کے والد بھی اسٹونیا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں—فائل فوٹو: بالٹک نیوز
کاجا کلاس کے والد بھی اسٹونیا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں—فائل فوٹو: بالٹک نیوز

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024