• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خود حیران ہوں نیب کسی کیس کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچا سکا، اعظم سواتی

شائع January 24, 2021
انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ جس کے پیچھے حکومت کھڑی ہے — فائل فوٹو / پی آئی ڈی
انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ جس کے پیچھے حکومت کھڑی ہے — فائل فوٹو / پی آئی ڈی

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دھوکا دے کر برطانیہ جا بیٹھے ہیں۔

نجی چینل جیو نیوز کے صحافی سے خصوصی بات چیت کے دوران اعظم خان سواتی نے کہا کہ آزاد ادارے اور خودمختار عدالتیں ہیں جن کی تعظیم اور عزت کرتے ہیں لیکن وہ لوگ وہاں جا کر اپنی ضمانتیں کرالیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'صنعتوں کو گیس نہ دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے'

انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جس کے پیچھے حکومت کھڑی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں خود حیران ہوں کہ اتنے بڑے بڑے گھپلے کیے گئے لیکن کوئی مقدمہ منطقی انجام تک نہیں پہنچاتا'۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ میں خود کابینہ کا حصہ ہوں اور عدالت، نیب اور حکومت سے سوال کرتا ہوں۔

انہوں نے عدالتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خدارا کسی تکنیکی نقطے پر انہیں نہ چھوڑیں، انہوں نے ملک کو لوٹا ہے‘۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد سے متعلق سوال کے جواب میں اعظم خان سواتی نے کہا کہ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے اور وہ حکومت اور ساری ایجنسیز کو دھوکا دے کر لندن روانہ ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت دھوکے میں آئی مسلم لیگ (ن) کے قائد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمٰن کی فکر ہے وہ بند گلی میں جارہے ہیں، وزیر داخلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فکر تھی کہ کہیں نواز شریف کی موت ہمارے گلے میں نہ پڑ جائے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت دے کر بہت بڑی غلطی کی۔

اعظم خان سواتی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی سیاسی کارکردگی پر کہا کہ ’مریم نواز کی ملک کے لیے کیا خدمات ہیں؟

انہوں نے کہا کہ دفاعی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ محب وطن پاکستانی کا بیانیہ نہیں ہے وہ یقیناً دشمن ملک کا بیانیہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز اپنے ساتھ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر نو سر بازوں کو لے کر ڈوبیں گی'۔

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کے مطالبے سے بلاول نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا، شاہ محمود

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے کہ جس کے والد کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوں وہ کیا اس ملک کی عزت کو بحال کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

ڈی چوک پر ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو نوسرباز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جمہوریت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے دکھ ہوتا ہے کہ ملک کی کشتی ڈبونے والے ایک مرتبہ پھر اپنی دکان کو چمکانے کے لیے اسلام آباد کی طرف رخ کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024