• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے اپ ڈیٹ ضرور کرلیں

شائع January 24, 2021 اپ ڈیٹ January 25, 2021
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

انٹرنیٹ پر ویب سائٹ، موبائل ایپس اور کسی بھی آن لائن سروس کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

بدقسمتی سے بیشتر افراد بیشتر سروسز میں ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں یا وہ اتنا کمزور ہوتا ہے جو حساس ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔

زیادہ تر ہیکرز کسی فرد کے ایک اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد وہ یوزر نیم اور پاس ورڈ کا امتزاج دیگر سروسز پر بھی آزماتے ہیں۔

اس مسئلے کو مدنظر رکھ کر گوگل نے کروم میں ایک بہترین اپ ڈیٹ کی ہے جو ایک جگہ تمام پاس ورڈ کا انتظام سنبھالنے میں مدد فراہم کرے گی۔

گوگل کروم کے ورژن 88 میں نئے پاس ورڈ منیجر کا اضافہ کیا گیا ہے جو پاس ورڈ سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا۔

اس کے لیے سب سے پہلے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کریں اور اس کے بعد گوگل کا ہوم پیج اوپن کریں۔

وہاں دائیں کونے پر آپ پروفائل امیج پر کلک کرنےکے بعد نیچے چابی کے آئیکون کے آپشن اور پھر چیک پاس ورڈ آپشن پر جائیں۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

ایسا کرنے پر ایک نئی اسکرین سامنے آئے گی جہاں گوگل کی جانب سے بتایا جائے گا کہ کونسی سروسز کے پاس ورڈز ماضی میں ہیکنگ کے واقعات کی زد میں آچکے ہیں اور کونسے پاس ورڈز کمزور ہیں۔

گوگل اس طرح کی سروس فراہم کرنے والی پہلی کمپنی نہیں، مگر کروم وہ براؤزر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، تو اس حوالے سے یہ بہت کارآمد اپ ڈیٹ ہے۔

یہ سارا عمل بہت زیادہ آسان بنادیا گیا ہے جس میں جاکر ان تمام پاس ورڈز کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے جو مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

کروم کے ویب ورژن پر تو یہ فیچر دستیاب ہے بس براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم اینڈرائیڈ میں اسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

البتہ آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے اسے پیش کیا جاچکا ہے۔

گوگل کے مطابق کروم کے سیفٹی چیک ٹول کو ہر ہفتے ایک کروڑ 40 لاکھ افراد استعمال کررہے ہیں، جس سے کروم میں ہیکنگ کے واقعات میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔

کروم 88 میں اس سے ہٹ کر بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیسے بہتر لائٹ اور ڈارک تھیمز اور دیگر۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024