• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی سے قبل ورون دھون کی گاڑی کو حادثہ

شائع January 24, 2021
شادی کی تقریبات کا آغاز  22 جنوری سے ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں ہوا —فائل فوٹو: مصالحہ ڈاٹ کام
شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں ہوا —فائل فوٹو: مصالحہ ڈاٹ کام

بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کی شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں ہوا اور وہ آج (24 جنوری کو) شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی خبریں گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھیں اور تین دن قبل ہی اداکار کے چچا نے بھی تصدیق کی تھی کہ ورون دھون 24 جنوری کو شادی کریں گے۔

اگرچہ تاحال واضح طور پر ورون دھون اور نتاشا دلال یا ان کے والدین نے شادی کی تقریبات شروع ہوجانے کی تصدیق نہیں کی تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورون دھون کی شادی کی تقریبات شروع

گزشتہ روز ہی بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شادی کے لیے نتاشا دلال گھر سے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ منتقل ہوگئیں جبکہ دیگر مہمان بھی شادی کے مقام پر پہنچنا شروع ہوگئے۔

بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی کہ ورون دھون کی شادی سے قبل ان کے دوستوں نے ایک پارٹی منعقد کی تھی جہاں سے واپسی پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا کہ ورون دھون کے دوستوں نے شادی کے مقام سے کچھ فاصلے پر واقع ایک مقام پر بیچلرز پارٹی منعقد کی تھی۔

تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ روز واپس علی باغ جاتے ہوئے ورون دھون کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

خوش قسمتی سے گاڑی کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور گاڑی میں موجود افراد بھی زخمی نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کی شادی کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

ورون دھون بیچلرز پارٹی کے بعد گزشتہ روز دوپہر کو علی باغ پہنچے تھے جہاں ان کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

مہندی اور ہلدی کی تقریبات کے لیے معروف مہندی آرٹسٹ وینا نگدا کو بھی علی باغ جاتے دیکھا گیا تھا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنگیت کی تقریب میں کرن جوہر، منیش ملہوترا اور دیگر سیلیبریٹیز نے شرکت کرنی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024