• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلا ٹیسٹ میچ: ترمیم شدہ ٹریفک پلان جاری، اسٹیڈیم کے راستے کھلے رکھنے کا فیصلہ

شائع January 24, 2021
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا — فائل فوٹو / اے پی
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا — فائل فوٹو / اے پی

ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پیش نظر ترمیم شدہ ٹریفک پلان جاری کردیا جس کے تحت ٹیسٹ میچ کے تمام روز نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی متعدد شاہراہیں چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا جس میں ترمیم کی گئی ہے۔

جاری ہونے والے حالیہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا اور اس سلسلے میں خصوصی ترمیم شدہ ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔

بند روڈ اور متبادل راستے

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کے لیے بند رہے گی، تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے منزل کی طرف جا سکے گی۔

ترمیم شدہ پلان کا عکس
ترمیم شدہ پلان کا عکس

نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

کارساز

کارساز سے اسٹیڈیم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا لیکن پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ملینیم

ڈالمیا روڈ ملینیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا لیکن پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نیو ٹاؤن

یونیورسٹی روڈ سے نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہیوی ٹریفک

سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

مزید پڑھیں: کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی کراچی میں پریکٹس

اعلامیے میں کہا گیا کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا میں روڈ پر کھڑی نہ کریں۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر پہنچی تھی اور مہمان اسکواڈ کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور مکمل سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کو ہوم کنڈیشن میں ہرانا آسان نہیں، کپتان جنوبی افریقہ

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 4 سے 8 فروری تک راولپنڈی کرے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024