• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کیا ڈیڑھ سو برس پرانی ریاضی کی یہ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

شائع January 23, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ریاضی کے متعدد سوالات پہلیوں کے شکل میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک سوال جو لگ بھگ ڈیڑھ سو برسوں سے لوگوں کے ذہنوں کو گھماتا آیا ہے۔

اس سوال کو حال ہی میں ایک یوٹیوب چینیل MindYourDecisions نے اپنی ویڈیو میں پیش کیا تھا، جو 1876 میں ایم آئی ٹی کے داخلہ ٹیسٹ کا حصہ تھا۔

اگرچہ یہ ہونہار طالبعلموں کی ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کے لیے تیار کیا گیا تھا مگر اسے حل کرنے کے لیے ریاضی میں بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں۔

سوال کچھ اس طرح تھا:

ایک باپ نے اپنے بیٹے سے کہا '2 سال قبل میں تم سے 3 گنا زیادہ عمر کا تھا، مگر 14 سال بعد میں تم سے دوگنا زیادہ بڑا ہوا، تو ان دونوں کی عمریں کیا ہوں گی؟

اب آپ کے خیال میں اس سوال کا جواب کیا ہوسکتا ہے؟

بس یہ جان لیں ریاضی میں کچھ مہارت ضرور درکار ہے جیسے الجبرا کی سادہ مساوات کے ذریعے اس کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

وہ مساوات تو آپ نیچے ویڈیو میں مکمل دیکھ سکتے ہیں، جس میں باپ کو ایف اور بیٹے کو ایس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

ہم تو یہاں ویسے ہی جواب درج کردیتے ہیں، جو یہ ہے کہ باپ کی عمر 50 سال اور بیٹے کی 18 سال ہے۔

2 سال قبل باپ کی عمر 48 اور بیٹے کی 16 سال تھی، تو اس طرح باپ بیٹے سے 3 گنا بڑا تھا۔

اسی طرح 14 سال بعد باپ کی عمر 64 اور بیٹے کی 32 ہوگی تو یہ فرق دوگنا رہ جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024