• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکا کے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے

شائع January 23, 2021
لیری کنگ — رائٹرز فوٹو
لیری کنگ — رائٹرز فوٹو

امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے

لیری کنگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اورا میڈیا کی جانب سے ایک پیغام میں اس کی تصدیق کی گئی۔

اس پیغام میں لکھا گیا کہ ہمارے شریک بانی، میزبان اور دوست لیری کنگ 23 جنوری کی صبح لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے'۔

سی این این کے مطابق لیری کنگ نے اس چینیل میں 25 سال کے دوران 30 ہزار سے زیادہ انٹرویوز کیے۔

اپنے یرئیر کے دوران انہوں نے امریکا کے صدور رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویوز یے جبکہ بین الاقوامی شخصیات بھی ان کے شوز کا حصہ بنیں۔

جنوری کے آغاز میں لیری کنگ کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اس موقع پر سی این این نے ان کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیری کنگ ایک ہفتے سے زائد مدت سے لاس اینجلس کے سیڈارز سنائی میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔

لیری کنگ پہلے ہی طبی مسائل کا سامنا کررہے تھے اور 2019 میں فالج کے حملے سے بمشکل بچے تھے۔

لیری کنگ کے بیٹے لیری کنگ جونیئر نے رواں ہفتے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ ان کے والد دسمبر کے آخر سے بیمار تھے۔

اہوں نے کہا 'میرے والد کی ڈاکٹروں نے بہت اچھی نگہداشت کی، میں اور میرے بھائی ویڈیو کالز کے ذریعے والد سے رابطے میں ہیں'۔

لیری کنگ امریکی ٹیلویژن پر جانی مانی شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اپنی رنگ برنگی ٹائز اور بڑے گلاسز سے پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نے 1974 سے ہر امریکی صدر سے لے کر عالمی رہنماؤں یاسر عرفات اور ولادیمیر پیوٹن، سیلیبریٹیز فرینک سیناترا، مارلون برانڈو اور باربرا اسٹریسنڈ کا انٹرویو کیا۔

لیری کنگ نے 25 برس تک سی این این پر 'لیری کنگ لائیو' کی میزبانی کی اور وہ 2010 میں ریٹائرڈ ہوئے۔

تاہم انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر انٹرویوز کا سلسلہ جاری رکھا اور 2012 میں آن ڈیمانڈ ڈیجیٹل نیٹ ورک اورا ٹی وی، جس کے وہ شریک بانی بھی تھی پر ' لیری کنگ ناؤ' کی میزبانی شروع کی۔

2012 میں انہوں نے اورا ٹی وی پر ایک اور شو 'پولیٹیکنگ ود لیری کنگ' کی میزبانی بھی شروع کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024