• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کرنے والوں کو ثنا فخر کا جواب

شائع January 23, 2021
اداکارہ نے 2008 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے 2008 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر پر تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو اداکارہ ثنا فخر نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔

ثنا فخر نے انسٹاگرام پر 7 منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ گزشتہ روز شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی رومانوی تصاویر پر تنقید کرنے والے افراد کے رویوں پربات کرتی دکھائی دیں۔

ثنا فخر نے مختصر ویڈیو میں ساتھ سفر کرنے والی خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل ان کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی رومانوی تصویر سے کئی لوگوں کا دل دکھا۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں تنقید کرنے والوں سے پوچھا کہ ان کا دل کس بات پر دکھا؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے پوچھا کہ کیا لوگوں کو اس بات پر برا لگا کہ انہوں نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں؟ یا پھر انہیں اس بات پر غصہ آیا کہ انہوں نے جو شوہر کے ساتھ کام کیا وہ انہیں غلط لگا؟

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی شکوہ نہیں، کیوں کہ نفرت کرنے والے اور گالیاں دینے والے افراد کی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

ثنا فخر کا کہنا تھا کہ ان کی تصاویر کے بعد جتنے لوگوں نے ان پر تنقید کی، اس سے زیادہ لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

ثنا فخر کے مطابق گالیاں دینے والے اور نفرت کرنے والے افراد سے انہیں کوئی شکوہ نہیں، کیوں کہ دراصل ایسے افراد کسی نہ کسی ناانصافی اور مسئلے کی وجہ سے ایسا عمل کرتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ثنا فخر نے تنقید کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہی ایسے افراد کو تنقید کرنے کا موقع بھی فراہم کیا اور انہیں ایسا کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ گالیاں دینے والے افراد کی شخصیت ان کے الفاظ سے ہی واضح ہوگئی اور وہ سمجھتی ہیں کہ ایسے افراد نے ان کی تصاویر دیکھ کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی، اس لیے وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ ثنا فخر نے 22 جنوری کو انسٹاگرام پر شوہر فاخر امام کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ساتھ بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر شیئر کرنے کے بعد کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے انتہائی نامناسب زبان بھی استعمال کی۔

تصاویر پر لوگوں کے نامناسب کمنٹس کے بعد اداکارہ نے 23 جنوری کو مختصر ویڈیو میں تنقید کرنے والوں کو کرارا جوب دیا۔

ثنا فخر نے 2008 میں فاخر امام سے شادی کی، اداکارہ نے 1997 سے فلمی اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024