• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پیدائش کے 4 ماہ بعد جی جی حدید نے بیٹی کا نام بتادیا

شائع January 22, 2021
دونوں نے تاحال شادی کی تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے تاحال شادی کی تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید نے بیٹی کی پیدائش کے 4 ماہ بعد ان کا نام دنیا کو بتا کر حیران کردیا۔

جی جی حدید اور ر پاکستانی نژاد 27 سالہ گلوکار زین ملک کے ہاں ستمبر 2020 کو پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں ماڈلز نے انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے 24 ستمبر کو تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں بچی پیدا ہوئی ہے۔

دونوں نے بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ صحت مند ہیں، ساتھ ہی ماڈل جی جی حدید نے بتایا تھا کہ وہ بھی صحت مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بیٹی کی پیدائش کے بعد اگرچہ دونوں سوشل میڈیا اور میڈیا کے سامنے بیٹی سے متعلق بات کرتے دکھائی دیتے تھے تاہم انہوں نے بیٹی کا نام نہیں بتایا تھا۔

لیکن اب ماڈل جی جی حدید نے اپنی انسٹاگرام کی معلومات کو اپڈیٹ کرتے ہوئے اس پر اپنی بیٹی کا نام لکھا ہے۔

جی جی حدید نے اپنی انسٹاگرام بائیو میں اب 'خائی' کی والدہ کا اضافہ کیا ہے، جس سے واضح ہوگیا کہ انہوں نے بیٹی کا نام 'خائی' ہی رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جی جی حدید نے بیٹی کا نام اپنی دادی کے نام کی مناسبت سے رکھا ہے، ان کی دادی کا نام خاریہ حدید تھا، تاہم انہوں نے بیٹی کا نام 'خائی' رکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں یہ رپورٹس بھی ہیں کہ اسی نام سے ملتا جلتا نام گلوکار زین ملک کے خاندان کی ایک خاتون کا بھی ہے اور دونوں خاندانوں کی خواتین کے ناموں کو نظر میں رکھتے ہوئے انہوں نے بیٹی نام رکھا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں دونوں نے 4 ماہ بعد بیٹی کا نام دنیا کو بتایا ہے، وہیں تاحال دونوں نے بیٹی کے چہرے کی کوئی تصویر تاحال شیئر نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: جی جی حدید کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

خیال رہے کہ تاحال جی جی حدید اور زین ملک نے واضح طور پر شادی کیے جانے کی تصدیق بھی نہیں کی تاہم رپورٹس ہیں کہ وہ جلد اس ضمن میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے تھے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

جنوری 2020 کے بعد جی جی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی اور بعد ازاں خبریں تھیں کہ دونوں شادی سے قبل والدین بننے والے ہیں جس کی انہوں نے خود بھی تصدیق کردی تھی اور مئی 2020 میں دونوں نے تصدیق کی تھی وہ والدین بننے والے ہیں۔

جی جی حدید کے آباؤ و اجداد کا تعلق فلسطین سے ہے تاہم وہ خود امریکا میں پیدا ہوئیں جب کہ زین ملک کے خاندان کا تعلق پاکستان میں ہے اور وہ خود برطانیہ میں پلے بڑھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024