• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

اوزون کی تہہ کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کی منفرد گیم

شائع January 21, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

آپ بچوں کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کی تربیت کیسے دیں گے؟ سائنس کو گیمز کا حصہ بناکر۔

کم از کم اقوام متحدہ کا تو یہی خیال ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے ایک گیم ری سیٹ ارتھ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جاری کیا ہے۔

جس کا مقصد اوزون کی سکڑتی تہہ کے خطرے کے حوالے سے نئی نسل میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس گیم میں 2084 کے 3 نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے جو وقت کا سفر کرکے ماضی میں آکر 1987 کے مانٹریال پروٹوک پر دستخط کو یقینی بنانے کے ساتھ اوزون کی تہہ کی حفاظر اور ایک وائرس کو ابھرنے سے روکتے ہیں۔

اس گیم کا نام ایک انیمیٹڈ سیریز سے ملتا جلتا ہے۔

اس گیم میں کریکٹرز کی منفرد خصوصیات ہیں جیسے ڈیوائسز کو ہیک کرنا، وقت کی گردش سست کرنا اور گٹر کے ڈھکن دھماکے سے اڑا دینا وغیرہ۔

یہ فورٹ نائٹ کی طرح پیچیدہ یا کوئی ایڈونچر گیم تو نہیں، مگر اس کا مقصد بس نوجوانوں کو ماحولیاتی نقصانات کی تعلیم ہلکے پھلکے انداز سے فرام کرنا ہے۔

یہ گیم 10 فروری سے دستیاب ہوگی جبکہ انیمیٹڈ سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024