• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

زمبابوے کے وزیر خارجہ کا کورونا وائرس سے انتقال

شائع January 21, 2021 اپ ڈیٹ January 22, 2021
61 سالہ سیبوسیسو مویو کی بغاوت کے اعلان سے قبل عوام میں  مقبولیت نہیں تھی — فائل فوٹو: رائٹرز
61 سالہ سیبوسیسو مویو کی بغاوت کے اعلان سے قبل عوام میں مقبولیت نہیں تھی — فائل فوٹو: رائٹرز

زمبابوے کے وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو کووڈ 19 کے باعث انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق زمبابوے کی حکومت نے وزیر خارجہ کی موت کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کے دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

انہوں نے 2017 میں بطور فوجی جنرل کی حیثیت سے اہمیت حاصل کی جس نے ٹیلی ویژن پر اس وقت کے صدر رابرٹ موگابے کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا تھا۔

61 سالہ سیبوسیسو مویو کی بغاوت کے اعلان سے قبل عوام میں مقبولیت نہیں تھی۔

ان کی جانب سے بغاوت کے اعلان کے بعد آرمی نے انہیں نظر بند کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ویکسین کے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں آتشزدگی

اس بغاوت کے نتیجے میں زمبابوے میں موگابے کی 37 سالہ حکمرانی ختم ہوگئی تھی۔

صدر ایمرسن مننگاگوا نے فوجی حمایت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سیبوسیسو مویو کو وزیر خارجہ امور مقرر کیا تھا۔

صدر کے ترجمان جارج چرمبا نے ایک بیان میں کہا کہ سیبو سیسو مویو نے ’مقامی ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے دم توڑا'۔

مزید پڑھیں: کووڈ ویکسینز کو نئی قسم کے خلاف اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی، تحقیق

خیال رہے کہ متعدد ممالک کے وزرا کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں سوڈان کے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کے رہنما صادق المہدی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے۔

مارچ میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے مشیر، ایک تجربہ کار و انقلابی سفارتکار حسین شیخ الااسلام انتقال کرگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024