• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عدالتی نظام میں بہتری کیلئے کریمنل جسٹس سسٹم کی اصلاحات اہم ہیں، وزیراعظم

شائع January 21, 2021
وزیر اعظم لیٹر آف ایڈمنسٹریشن، وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے — فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم لیٹر آف ایڈمنسٹریشن، وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے عدالتی نظام کو بہتر کر رہے ہیں جس میں کریمنل جسٹس سسٹم کی اصلاحات سب سے اہم ہیں۔

اسلام آباد میں لیٹر آف ایڈمنسٹریشن، وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹس کے آن لائن اجرا کا نظام بنا کر اہم قدم اٹھایا ہے، سول پروسیجر کورٹس بھی زبردست اقدام ہے جس سے جن کیسز کے فیصلوں میں 30 سال لگ جاتے تھے اب فیصلے جلد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عدالتی نظام کو بہتر کر رہے ہیں جس میں کریمنل جسٹس سسٹم کی اصلاحات سب سے اہم ہیں، ملک میں امن و امان سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی بڑی وجہ بھی یہ ہے ہمارا کریمنل جسٹس سسٹم انصاف دینے میں بہت دیر کرتا ہے جس سے مجرمان کو حوصلہ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ کمیٹی میں خواتین کے جائیداد کے حقوق ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے وراثت کے حق کے حوالے سے بھی جلد عملی اقدام سامنے لانے والے ہیں کیونکہ خواتین کو شاید شہروں میں تو شریعت کے مطابق وراثت میں حصہ ملتا ہو، لیکن دیہاتوں میں بلکل نہیں ملتا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے متوفی کے قانونی ورثا کی جانب سے دی گئی درخواست کے 15 دن کے اندر انتظامی امور اور وراثتی سرٹیفیکیٹس کے لیٹر جاری کرنے کے لیے نادرا کے تعاون سے وراثتی سہولت یونٹس کے قیام کے لیے ایک نظام وضع کیا ہے۔

اس سے قبل انتظامی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کا سادہ لیٹر حاصل کرنے کے لیے عام طور پر 2 سے 7 سال کا عرصہ لگتا تھا، اب صرف 15 روز لگیں گے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو وراثت میں حق دلوانے کیلئے بل لانے کا فیصلہ

اس حوالے سے گزشتہ سال انتظامی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے لیٹر کا ایکٹ نافذ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024