• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: سیشن کورٹ کے باہر سے 3 ملزمان جدید آتشی اسلحہ سمیت گرفتار

شائع January 21, 2021
گرفتار کیے گئے ملزمان میں شکیل عباس، قمر عباس اور ابراہیم شامل ہیں — فوٹو: رانا بلال
گرفتار کیے گئے ملزمان میں شکیل عباس، قمر عباس اور ابراہیم شامل ہیں — فوٹو: رانا بلال

لاہور کی سیشن کورٹ کے ججز گیٹ سے 3 ملزمان کو جدید آتشی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے ایم فور آٹو میٹک رائفل، بارہ بور کی رپیٹر، 3 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

سیشن کورٹ سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان میں شکیل عباس، قمر عباس اور ابراہیم شامل ہیں۔

سیشن کورٹ کے سیکیورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان نے کہا کہ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 14 دن میں اسلحہ برآمدگی کے آٹھ واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں مجموعی 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے 1700 گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے لاہور اے ٹی سی کی پارکنگ سے 3 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ 18 جنوری کو اسپیشل برانچ پولیس نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کی پارکنگ سے 3 مسلح افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ان کے قبضے سے 2 پستول اور 4 میگزین ملے تھے۔

قبل ازیں 12 جنوری کو لاہور پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ بابا گراونڈ گیٹ کے باہر سے 7 ملزمان کو اسلحہ کی بڑی کھیپ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

سیکیورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان نے کہا کہ ملزمان سے کلاشنکوف اور ٹرپل ٹو سمیت پانچ بندوقیں برآمد کی گئیں، جبکہ ان سے ہزار سے زائد گولیاں اور 15 میگزین بھی برآمد کر لیے گئے۔

مزید پڑھیں: لاہور: سیشن کورٹ کے باہر سے 7 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

تاہم بعد ازاں لاہور پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ سات ملزمان شہروز، عمران، احسان اللہ، بلال، فیصل، ریاض اور ایک اور سے 5 رائیفلز، 5 پستول اور 700 گولیاں برآمد کی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں عدالتوں میں فائرنگ کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024