• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

الطاف حسین کیخلاف مقدمہ لڑنے والی لا فرم کو 8 کروڑ روپے سے زائد ادا کرنے کی منظوری

شائع January 21, 2021
ای سی سی نے 6 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار روپے کی ایک ضمنی گرانٹ منظور کی —فائل فوٹو: ایم یو ایم ویب سائٹ
ای سی سی نے 6 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار روپے کی ایک ضمنی گرانٹ منظور کی —فائل فوٹو: ایم یو ایم ویب سائٹ

اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سربراہ الطاف حسین کے خلاف مقدمات لڑنے والی برطانوی لا فرم کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے (3 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈز) سے زائد ادا کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فروری اور اکتوبر 2018 کے عرصے میں اس فرم کو ادا کیے گئے تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ روپوں کے علاوہ اس رقم کے ساتھ فرم کو دی جانے والی مجموعی رقم 13 کروڑ 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ کے لیے 6 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار روپے کی منظوری دی تا کہ برطانیہ میں مقدمات لڑنے کے لیے جن قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں انہیں ادائیگی کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران فاروق قتل: الطاف حسین کے خلاف مقدمہ

وزارت نے اصل میں ایم/ایس گویرنیکا انٹرنیشنل کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا تاہم قانونی اور مالی قواعد کی حد کم ہونے کی وجہ سے ای سی سی نے 6 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار روپے کی ایک ضمنی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ وزارت داخلہ اپنے بجٹ سے ایک کروڑ 64 لاکھ روپے کی ادائیگی علیحدہ کرے گی۔

جیسا کہ فروری 2019 سے جنوری 2020 تک کے عرصے کی دوسری انگیجمنٹ کے واجبات ادا کرنے کے لیے 6 کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار روپے کی ایک ضمنی گرانٹ منظور کی گئی، نومبر 2018 سے جنوری 2019 تک کے پہلے کانٹریکٹ کے بقیہ ایک کروڑ 64 لاکھ روپے وزارت اپنے بجٹ سے خود ادا کرے گی۔

ایم/ایس گویرنیکا انٹرنیشنل کی خدمات الطاف حسین کے خلاف ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، منی لانڈرنگ کیس اور اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے مقدمے کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: الطاف حسین کے خلاف منی لانڈنگ کا مقدمہ

لا فرم اور حکومت پاکستان کے مابین قانونی خدمات فراہم کرنے کا معاہدہ فروری 2018 سے 12 ماہ کے لیے 25 ہزار پاؤنڈز فی ماہ پر طے پایا تھا۔

فروری 2018 سے جون 2018 تک کی ایک لاکھ 33 ہزار 450 پاؤنڈز کی رقم مارچ 2019 میں وفاقی کابینہ کی منظوری سے ادا کی گئی جبکہ جولائی تا اکتوبر 2018 کے ایک لاکھ پاونڈز بھی گزشتہ برس دسمبر میں ادا کردیے گئے تھے۔

اس دوران لا فرم مسلسل مقدمات پر کام کرتی رہی اور فروری 2019 سے مزید 12 ماہ کے لیے کانٹریکٹ کی تجدید کا مطالبہ کیا۔

تاہم وزارت قانون اور اٹارنی جنرل پاکستان کے ذریعے پروکیورمنٹ کے قواعد کے تحت لا فرم کی خدمات حاصل کرنے کے آڈٹ اعتراض کے باعث معاہدے کی تجدید اور رقم کی ادائیگی زیر التوا ہے، اس طرح پہلے کی گئی ادائیگیاں بھی بے ضابطہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: الطاف حسین کے خلاف مقدمہ: ردعمل اور سیاست

ای سی سی کو بتایا گیا کہ 'حساس معاملہ ہونے کی وجہ سے یہ عمل پی پی آر رول 42 (سی) کے تحت قومی سلامتی سے منسلک اداروں نے انجام دیا تھا اور برطانوی لا فرم ایم/ایس گوئیرنیکا انٹرنیشنل کی اسناد دیکھنے کے بعد اسے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کا دفتر اس ساری کارروائی سے منسلک تھا۔

علاوہ ازیں وزارت قانون بھی ایک طرح سے اس عمل میں شامل تھی کہ وزرات نے الطاف حسین کے خلاف ان کیسز میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کے لیے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر خواجہ امتیاز کی خدمات حاصل کی تھیں۔


یہ خبر 21 جنوری 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

TARIQ Jan 21, 2021 10:53am
So, PTI Govt is wasting our tax money for nothing. Retaliatory action against a leader of millions people.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024