• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نیویارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین فوجی ہلاک

شائع January 21, 2021
فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد ریسکیو اور ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں— فوٹو: اے پی
فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد ریسکیو اور ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں— فوٹو: اے پی

مغربی نیویارک میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق طبی ایمرجنسی کے لیے استعمال ہونے والا یو ایچ-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نیویارک کے دیہی علاقے مینڈن کے ایک کھیت میں شام ساڑھے 6 بجے گر کر تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں نیشنل گارڈز ہلاک ہو گئے۔

جائے حادثہ پر تحقیقات کی جا رہی ہیں اور فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس عمل میں حصہ لیں گے۔

جائے حادثہ کی لی گئی تصاویر میں برف سے ڈھکے ہوئے کھیت میں ملبے کو جلتے ہو دیکھا جا سکتا ہے۔

نیویارک اسٹیٹ ڈویژن آف ملٹری اینڈ نیول ایئر کرافٹ کے پبلک افیئر ڈائریکٹر ایرک ڈر کے مطابق ہیلی کاپٹر نے روچسٹر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود آرمی ایوی ایشن سپورٹ سہولت سے اڑان بھری تھی اور 171ویں جنرل سپورٹ ایوی ایشن بٹالین کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست منیسوٹا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 فوجی ہلاک

نیویارک کے گورنر اینڈ کومو نے کہا کہ حادثے میں ہلاک نوجوانوں کو خراج عقیدت اور واقعے کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نیم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل گارڈز ہمارے فوجی تھے جو رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے یہاں اور بیرون ملک ہمارا تحفظ کررہے تھے، میں نیویارک میں رہنے والے تمام افراد اور فوجیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

مونرو کاؤنٹی کے شیرف ٹوڈ بیکسٹر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے انجن میں آگ لگی ہوئی دیکھی اور ہیلی کاپٹر بہت نیچے پرواز کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو 'عظیم امریکی' قرار دیا۔

مزید پڑھیں: طالبان کا دو امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

واضح رہے کہ یہ حادثہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب اس سے چند گھنٹے قبل ہی واشنگٹن میں امریکی تاریخ کے 46ویں صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024