• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹرمپ کی بیٹی نے منگنی سے اپنے والد کے دور کا آخری دن یادگار بنالیا

شائع January 20, 2021 اپ ڈیٹ January 21, 2021
ٹفنی ٹرمپ — رائٹرز فوٹو
ٹفنی ٹرمپ — رائٹرز فوٹو

امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا دور تو اختتام پذیر ہوگیا، تاہم ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نے والد کے اقتدار کے آخری دن کو اپنی منگنی سے ضرور یادگار بنالیا۔

19 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا مکمل آخری دن تھا اور اس موقع پر ٹفنی ٹرمپ نے مائیکل بولس سے منگنی کا اعلان کیا۔

ٹفنی ٹرمپ نے منگنی کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے لکھا ‘وائٹ ہاؤس میں اپنے خاندان کے ساتھ متعدد سنگ میل، تاریخی مواقع اور یادوں کا حصہ بننے کا اعزاز مجھے ملا، مگر کوئی بھی میری منگنی جتنا خاص نہیں، میں اور میرے منگیتر زندگی کے نئے باب کے لیے پرجوش ہیں’۔

ٹفنی ٹرمپ نے اپنے منگیتر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں لی گئی تصویر کو اس پوسٹ میں شیئر کیا تھا۔

مائیکل بولس نے بھی وہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی زندگی کی محبت کے ساتھ میری منگنی ہوگئی ہے۔

ٹفنی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی دوسری اہلیہ مارلا میپلس کی واحد اولاد ہیں، جن کی پرورش ماں نے کیلیفورنیا میں کی۔

انہوں نے مئی 2020 میں جارج ٹاؤن لا اسکول سے گریجویشن مکمل کی تھی اور اپنے والد کے دور صدارت کے دوران اپنے بڑے بھائیوں اور بہن کے مقابلے میں عوام کی نظروں سے دور ہی رہیں۔

تاہم گزشتہ سال اس وقت سیاست کی دنیا میں توجہ کا مرکز بنی، جب انہوں نے ری پبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب کیا۔

اسی طرح ٹفنی والد کی انتخابی مہم کے دوران متعدد انتخابی دوروں میں بھی شرکت کی تھی۔

27 سالہ ٹفنی ٹرمپ اور ان کے 23 سالہ منگیتر متعدد ایونٹس میں اکٹھے نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024