• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت کیے بغیر روانہ، میری لینڈ میں حامیوں سے خطاب

شائع January 20, 2021 اپ ڈیٹ January 21, 2021
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا کو ’چائنا وائرس‘ قرار دیا — فوٹو: رائٹرز
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا کو ’چائنا وائرس‘ قرار دیا — فوٹو: رائٹرز

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ملک کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے بغیر وائٹ ہاؤس سے میری لینڈ میں واقع اینڈریو ایئربیس روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ حامیوں سے بطور امریکی صدر الوادعی خطاب کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوتے وقت صحافیوں کو کہا کہ ہمارے حیرت انگیز 4 سال گزرے ہیں اور ہم نے بہت سے معاملات کو انجام تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی عوام سے محبت کرتے ہیں۔

بعد ازاں امریکی صدر نے میری لینڈ میں واقع ایئربیس پر اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے اہلخانہ اور انہوں نے 4 سال کس طرح جدوجہد کی ہے۔

ٹرمپ کے اہلخانہ خطاب کے دوران موجود ہیں— فوٹو:رائٹر
ٹرمپ کے اہلخانہ خطاب کے دوران موجود ہیں— فوٹو:رائٹر

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج میں کی جانے والی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے جو کچھ کیا وہ ہر معیار سے حیرت انگیز تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ آپ کے ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے لیکن اگر وہ کرتے ہیں تو میں نے آپ کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس وبا سے متعلق کہا کہ ’ہم نے جو کچھ کیا وہ طبی معجزہ ہے اور وہ ویکسین ہے‘۔

ٹرمپ کی اہلیہ خطاب کررہی ہیں — فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ کی اہلیہ خطاب کررہی ہیں — فوٹو: رائٹرز

انہوں نے کہا کہ وائرس ایک ’خوفناک چیز‘ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر کورونا کو ’چائنا وائرس‘ قرار دیا۔

انہوں نے اپنی الوادعی تقریر کے اختتام پر کہا کہ صدر بننا ’سب سے بڑا اعزاز‘ رہا ہے۔

ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہورہے ہیں — فوٹو:رائٹرز
ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہورہے ہیں — فوٹو:رائٹرز

حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'میں ہمیشہ آپ کے لیے لڑتا رہوں گا‘ اور ’دیکھتے اور سنتے‘ رہیں گے اور ایک مرتبہ پھر واپس آنے کا وعدہ کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن اور کملا ہیرس کا نام لیے بغیر نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی 'الوداعی ویڈیو' جاری کی گئی۔

ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’رواں ہفتے نئی انتظامیہ آرہی ہے اور امریکا کی سلامتی اور اس کی خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ خوش قسمت رہیں‘۔

ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میری لینڈ سے رخصت ہورہے ہیں — فوٹو:رائٹرز
ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میری لینڈ سے رخصت ہورہے ہیں — فوٹو:رائٹرز

انہوں نے کہا کہ بطور صدر میری اولین ترجیح امریکی کارکنوں اور امریکی خاندانوں کے مفادات رہی، میں نے آسان ترین راستہ تلاش نہیں کیا ،دراصل یہ سب سے مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے مشکل اور سخت ترین لڑائیاں لڑیں، مشکل ترین انتخاب لڑا کیونکہ آپ نے مجھے ایسا کرنے کے لیے منتخب کیا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024