• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

مرسڈیز نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

شائع January 20, 2021
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز
— فوٹو بشکریہ مرسڈیز

مرسڈیز بینز نے اپنی مکمل الیکٹرک گاڑی ای کیو اے 250 متعارف کرادی ہے۔

یہ کامپیکٹ ایس یو وی 66.5 ڈبلیو ای بیٹری پیک سے لیس ہے جو فل چارج پر 300 میل تک سفر کرسکتی ہے۔

جرمن کمپنی کی یہ گاڑی مختلف ممالک میں فروری سے دستیاب ہوگی اور موسم بہار میں انہیں مل سکے گی۔

مرسڈیز نے یہ گاڑی ٹیسلا ماڈل وائے کے مقابلے میں پیش کی ہے ج کا مقصد شہروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان صارفین کو اپنی کھینچنا ہے۔

اس ایس یو وی میں 190 ہارس پاور الیکٹرک موٹر 375 این ایم ٹورکیو کے ساتھ ہے۔

گاڑی میں موجود بیٹری ڈی سی کرنٹ سے چارج کی جاسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی 9 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلو میٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ مستقبل میں ایک فور وہیل ڈرائیو ورژن بھی پیش کیا جائے گا۔

جرمنی میں اس گاڑی کی قیمت 47 ہزار 540 یورو (92 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

گاڑی کے اندر 7، انچ کے 2 ڈسپلے یا ایک وائیڈ اسکرین 10 انچ سے بڑے ایک ڈسپلے کے آپشن دیئے جائیں گے۔

گاڑی کے اندر کمپنی کا سیکنڈ جنریشن ایم بی یو ایکس انفوٹینمنٹ سسٹم دیا جارہا ہے جس میں بٹن نہیں بلکہ ڈیجیٹل اور آواز سے اسے کنٹرول کیا جاسکے گا۔

مرسڈیز اس گاڑی کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں داخل ہورہی ہے اور امکان ہے کہ جلد کم قیمت الیکٹرک گاڑی کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024