• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کیا 'حلیمہ سلطان' اس وقت پشاور میں ہیں؟

شائع January 20, 2021
اسرا بلگیچ نے انسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی —فوٹو:انسٹاگرام
اسرا بلگیچ نے انسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی —فوٹو:انسٹاگرام

ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے 'دیریلیش ارطغرل' کے اداکار حال ہی میں پاکستان آئے تھے اور اب رپورٹس ہیں کہ ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلگیچ بھی شاید اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں موجود ہیں۔

ترک اداکارہ گزشتہ برس سے کیو موبائل، جاز اور کھاڈی جیسے برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور سوشل میڈیا پر رپورٹس زیرِ گردش ہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی سے وابستہ ہوں گی۔

اسرا بلگیچ نے انسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'پھولوں کا شہر'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہی جملہ ٹوئٹ کیا 'پھولوں کا شہر'۔

جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا کہ ممکنہ طور پر اداکارہ پشاور میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اسرا بلگچ سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ وہ جلد پشاور زلمی سے متعلق خوشخبری شیئر کریں گی۔

تاہم انہوں نے بعدازاں اس حوالے سے مزید کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

اور اب ان کی جانب سے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کرنے پر پاکستانی صارفین کافی خوش ہیں۔

زینیا سید نامی صارف نے لکھا کہ ہمارے شہر پشاور میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

ٍاسد خان نامی صارف نے لکھا کہ اس وقت خوشی ہوتی ہے جب دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک آپ کے کالج کی تعریف کرے۔

رابعہ خان نامی صارف نے لکھا کہ 'آپ یہاں پشاور میں ہیں'۔

میڈی نے نامی صارف نے لکھا کہ حلیمہ سلطان پشاور میں گھوم رہی ہیں۔

ڈاکٹر علی عنایت نامی صارف نے لکھا کہ لگتا ہے کہ حلیمہ سلطان جلد پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا حصہ بنیں گی، جاوید آفریدی، اسرا بلگیچ کے اعلان کا منتظر ہوں۔

بلال مظہر نامی صارف نے لکھا کہ میرے خیال سے حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بننے جارہی ہیں۔

پانڈہ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ شاید اسرا بلگیچ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہوسکتی ہیں۔

تابش اشرف نے لکھا کہ اسرا بلگیچ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آرہی ہیں کیا یہ سچ ہے؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024