• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کورونا وائرس مذاق نہیں، احتیاط کے باوجود مجھے ہوگیا تھا، ثانیہ مرزا

شائع January 20, 2021
ٹینس اسٹار نے صحت مند ہونے پر شکرانے ادا کیے — فائل فوٹو: ٹوئٹر
ٹینس اسٹار نے صحت مند ہونے پر شکرانے ادا کیے — فائل فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وہ بھی کورونا کا شکار ہوگئی تھیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں 2 سالہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں بھی 2021 کے آغاز میں ہی کورونا ہوگیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں شکرانے ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب وہ صحت مند ہیں تاہم وہ کورونا کی اذیت سے گزر چکی ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں، کیوں کہ انہیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا ہوگیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ان میں کورونا کی خطرناک علامات نہیں تھیں اور وہ زیادہ تکلیف سے نہیں گزریں تاہم اس کے باوجود انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سب سے مشکل کام 2 سالہ بیٹے سے الگ ہونا تھا اور قرنطینہ کے دوران وہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی و جذباتی اذیت سے بھی گزریں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا ویب سیریز سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے کو تیار

انہوں نے مداحوں کو ہدایات کیں کہ وہ کورونا سے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کریں اور وہ کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگرچہ ثانیہ مرزا نے اعتراف کیا کہ انہیں رواں ماہ کے آغاز میں ہی کورونا ہوگیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کورونا کا شکار دبئی میں ہوئیں یا بھارت میں؟ اسی طرح انہوں نے دیگر اہل خانہ سے متعلق بھی کوئی وضاحت نہیں کی۔

ثانیہ مرزا زیادہ تر شوہر کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دبئی سفر کرتی رہتی ہیں اور گزشتہ برس کے اختتام پر وہ پاکستان بھی آئی تھیں اور بعد ازاں دبئی چلی گئی تھیں اور بعد ازاں وہ اپنے ملک بھارت گئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024