• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا: جوبائیڈن انتظامیہ میں پہلے خواجہ سرا اہم عہدے کیلئے نامزد

شائع January 19, 2021 اپ ڈیٹ January 20, 2021
ڈاکٹر ریچل لیون کو 2017 میں سیکریٹری صحت مقرر کیا گیا تھا—فوٹو: اے پی
ڈاکٹر ریچل لیون کو 2017 میں سیکریٹری صحت مقرر کیا گیا تھا—فوٹو: اے پی

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوینیا کے خواجہ سرا مخنث ڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکریٹری کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادار 'اے ایف پی' کے مطابق ڈاکٹر ریچل لیون پہلے مخنث فیڈرل عہدیدار ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جوبائیڈن کا دفتر میں پہلے دن ہی مسلمانوں پر سے پابندی ہٹانے کا ارادہ

اس پیش رفت کی توثیق امریکی سینیٹ کی جانب سے کی جانی ہے۔

ڈاکٹر یچل لیون نے گزشتہ برس پنسلوینیا میں 'کووڈ 19 ریسپانس' کے حوالے سے ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

ریاست کے گورنر کی جانب سے انہیں فزیشن جنرل مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ 'نوعمری صحت' کے ایک کلینک کی سربراہی کرتی تھیں۔

ڈاکٹر ریچل لیون کو 2017 میں سیکریٹری صحت مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب 2020: اُمیدوار جو بائیڈن

انہوں نے بتایا کہ 'محض چند لوگوں کے علاوہ انہیں کبھی صفنی امیتاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا'۔

اس ضمن میں مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ریچل لیون کو تکلیف دہ اور امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے۔

نارتھ کیرولائنا کے ٹرانسجینڈر باتھ روم کے بل پر بحث کے دوران ٹیکساس ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین نے ایک بار ٹوئٹ کیا تھا کہ آپ عوامی ریسٹ روم میں ہیں اور یہ شخص چلتا ہے۔ آپ کیا کرتے ہیں؟۔

انہوں نے ٹوئٹر پوسٹ کے ساتھ ڈاکٹر ریچل لیون کی ایک تصویر منسلک کی۔

مزیدپڑھیں: جوبائیڈن کی صدارت میں امن کے میدان میں مزید گہرے تعلقات قائم ہوں گے، اشرف غنی

اپنی نئی پوسٹ میں ، لیون بائیڈن کے انتخاب برائے صحت کے سیکریٹری ، جیویر بیسیرا ، اور کورونا وائرس کے جوابی کوآرڈینیٹر ، جیف زینٹس کے ساتھ کام کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024