• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہراساں کرنے پر مفتی عبدالقوی کو میری کزن نے تھپڑا مارا، حریم شاہ

شائع January 19, 2021
حریم شاہ نے گزشتہ روز مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی— فائل فوٹوز: انسٹاگرام/فیس بک
حریم شاہ نے گزشتہ روز مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی— فائل فوٹوز: انسٹاگرام/فیس بک

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد ان کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بنائی گئی مزید ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

حریم شاہ نے گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ مفتی قوی نے ان کے ساتھ انتہائی نازيبا، گھٹیا اور فحش گفتگو کی جو انہوں نے ریکارڈ کی ہے۔

مزید پڑھیں: ہراساں کرنے پر مفتی عبدالقوی کو میری کزن نے تھپڑا مارا، حریم شاہ

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مفتی قوی دو روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو تھپڑ رسید کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی حوالے سے مفتی قوی نے بھی مذکورہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ چائے پی رہے تھے کہ ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا، انہوں نے کہا کہ لڑکياں ايک سے 2 منٹ کے لیے آئيں اور تھپڑ مار کر چلی گئيں۔

تاہم اب حریم شاہ نے اپنے نئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نہیں بلکہ ان کی کزن نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا جبکہ گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ دوست کے ساتھ مل کر تھپڑ مارا تھا۔

نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شو میں مفتی عبدالقوی کو مدعو کیا تھا۔

حریم شاہ نے کہا کہ مدعو کرنے کا مقصد یہ تھا کہ میں ان تمام لوگوں کو اپنے شو پر بلا کر کچھ باتیں واضح کرنا چاہتی تھی جنہوں مجھ پر الزامات لگائے تھے اور جھوٹ کہا تھا جس کی وجہ سے میرا میڈیا ٹرائل ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد یہ تھا کہ مفتی عبدالقوی مجھ سے نازیبا گفتگو کررہے تھے کہ میرے پاس شراب ہے، پارٹی میں جاؤ وغیرہ، انہوں نے کہا کہ میرے پاس ویڈیو کلپ بھی موجود ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی نوبت اس لیے آئی کہ انہوں نے جسمانی طور پر ہراساں کیا، ہمارا مزاج ایسا نہیں کہ کوئی ایسی نازیبا حرکت کرے اور ہم برداشت کریں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کی نازیبا حرکت کی وجہ سے میں نے پہلے انہیں جوتوں سے مارا، اس کے بعد میری کزن نے تھپڑ مارا اور میں نے تھپڑ مارنے کی ویڈیو ریکارڈ کی۔

حریم شاہ نے کہا کہ جب میں نے انہیں مارا تو بھی وہ بعد میں ہنس رہے تھے اور جب میری کزن نے تھپڑ مارا تو اس کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد ہم وہاں سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے مفتی قوی کی ڈریسنگ روم کی ویڈیوز بھی شیئر کردیں

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر ہیں اور ووٹ بھی پی ٹی آئی کو دیا تھا لیکن جو غلط ہے وہ غلط ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ میں ایسےلوگوں کو بےنقاب کرتی رہوں گی اور جو لوگ اس طرح کے غلط کام کرتے ہیں انہیں سمجھدار ہوجانا چاہیے۔

دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ حریم شاہ نے تھپڑ نہیں مارا، ان کی ایک سیکریٹری ہے عائشہ انہوں نے تھپڑا مارا جب میں نے پیچھے دیکھا تو حریم شاہ ویڈیو بنارہی تھیں۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں اس معاملے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حریم شاہ نے ویڈیو بنائی کہ وہ وائرل ہوجائے گی تو انہیں ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے مل جائیں گے

خیال رہے کہ حریم شاہ نے اپنے ڈریسنگ روم سے مفتی قوی کی مزید 2 ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ بڑے خوش انداز میں مفتی قوی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور پس پردہ ایک گانا چلتا ہوا سنائی دیتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حریم شاہ کی جانب سے ویڈیوز شیئر کیے جانے کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر مفتی قوی کی ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ کھانا کھانے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شرکا کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں اگرچہ حریم شاہ کی آواز صاف سنائی دیتی ہے، تاہم ان کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا، البتہ مفتی قوی کا چہرہ صاف دکھائی دیتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Memon Ishaque Jan 20, 2021 03:07pm
اچھا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024