• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حریم شاہ نے مفتی قوی کی ڈریسنگ روم کی ویڈیوز بھی شیئر کردیں

شائع January 19, 2021
ٹک ٹاک اسٹار اور مفتی قوی کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں—فائل فوٹو: فیس بک
ٹک ٹاک اسٹار اور مفتی قوی کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں—فائل فوٹو: فیس بک

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بعد ان کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بنائی گئی مزید ویڈیوز بھی شیئر کردیں۔

حریم شاہ نے گزشتہ روز مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ مفتی قوی نے ان کے ساتھ انتہائی نازيبا، گھٹیا اور فحش گفتگو کی جو انہوں نے ریکارڈ کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفتی قوی دو روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو تھپڑ رسید کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

اسی حوالے سے مفتی قوی نے بھی مذکورہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ خاموشی سے بیٹھے تھے کہ حریم شاہ نے آکر انہیں تھپڑ مارا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مختصر ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی قوی فون پر کچھ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران حریم شاہ نے جاکر انہیں تھپڑ رسید کیا۔

مذکورہ تنازع کے بعد حریم شاہ نے اپنے ڈریسنگ روم سے مفتی قوی کی مزید 2 ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ بڑے خوش انداز میں مفتی قوی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور پس پردہ ایک گانا چلتا ہوا سنائی دیتا ہے۔

دوسری ویڈیو میں وہ مفتی قوی کے ساتھ گفتگو کرتی دکھائی دیں اور ساتھ ہی وہ اپنی فون سے ویڈیو بھی ریکارڈ کرتی دکھائی دیں، تاہم مذکورہ ویڈیو سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کوئی تیسرا شخص ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں مفتی قوی اپنی تعلیم کے حوالے سے بات کرتے دکھائی دیے، تاہم حریم شاہ نے انہیں بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ ابلیس کے پاس سب سے زیادہ معلومات تھی۔

مذکورہ مختصر ویڈیو میں حریم شاہ انگلیوں سے مفتی قوی کی جانب اشارے کرتے ہوئے بتاتی دکھائی دیتی ہیں کہ ’شیطان مت بنیں، ابلیس مت بنیں، منافق مت بنیں اور مذہب کا مذاق مت بنائیں‘۔

حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی دونوں ویڈیوز جلد ہی وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگ ان پر طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حریم شاہ کی جانب سے ویڈیوز شیئر کیے جانے کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر مفتی قوی کی ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ کھانا کھانے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شرکا کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں اگرچہ حریم شاہ کی آواز صاف سنائی دیتی ہے، تاہم ان کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا، البتہ مفتی قوی کا چہرہ صاف دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیا، جس میں حریم شاہ کے علاوہ بھی دیگر خواتین کی آواز سنائی دیتی ہے اور مفتی قوی گرل فرینڈز کے معاملات پر بھی بات کرتے سنائی دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024