• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لاپتا امریکی کوہ پیما مردہ پائے گئے

شائع January 19, 2021
امریکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے سرچ آپریشن کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے سرچ آپریشن کیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

گلگت: پستور پیک پر جمعے کو لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما مردہ حالت میں پائے گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایلیکس گولڈ فرب ممکنہ طور پر 6 ہزار 209 میٹر بلند پستور پیک کی کسی چٹان کے کنارے سے گرے جو 8 ہزار 47 میٹر بلند براڈ پیک اور 8 ہزار 611 میٹر بلند کے-2 کے قریب قراقرم سلسلے میں واقع ہے۔

روسی نژاد امریکی کوہ پیما ایلیکس گولڈ فرب اور ہنگری کے زولتن موسم سرما میں براڈ پیک کو سر کرنے کے لیے اس کے بیس کیمپ میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں امریکی کوہ پیما لاپتا

وہ اس مقصد کے لیے قریبی واقع پستور پیک پہنچے تھے، تاہم ہنگری کے کوہ پیما زولتن سلینکو واپس پہنچ گئے تھے لیکن ایلیکس گولڈ فرب لاپتا ہوگئے تھے۔

امریکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے سرچ آپریشن کیا۔

کوہ پیمائی مہم کے حکام کے مطابق محمد علی سد پارہ، ان کے بیٹے ساجد سد پارہ اور جان اسنوری جو کہ موسم سرما میں کے-2 سر کرنے لیے اس وقت پہاڑ کے بیس کیمپ میں موجود ہیں، نے کے-2 پر اپنی چڑھائی کے منصوبے کو مؤخر کیا اور لاپتا کوہ پیما کی تلاش میں ریسکیو ٹیم کی مدد کی۔

مزید پڑھیں: نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں 'کے ٹو' سَر کرکے تاریخ رقم کردی

ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کے دوران ٹیم نے پہاڑ کی بلند ڈھلانوں پر متعدد گہرے شگاف دیکھے۔

انہوں نے پہاڑ کے کسی حصے پر خیموں کے نشانات بھی دیکھے لیکن اس جگہ کا کوئی نام نہیں تھا۔


یہ خبر 19 جنوری 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024