• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

شائع January 18, 2021
ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ مفتی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب مل جائے گا— فائل فوٹوز: انسٹاگرام/فیس بک
ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ مفتی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب مل جائے گا— فائل فوٹوز: انسٹاگرام/فیس بک

سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

حریم شاہ ٹک ٹاک و انسٹاگرام ویڈیوز پر مختلف فلموں و ڈراموں کے ڈائیلاگز پر اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اور چند گھنٹے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ 'راز' کے ذریعے اداکاری کرنے کو تیار

ویڈیو کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا ہے کہ 'مفتی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب مل جائے گا سب کو'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حریم شاہ کی یہ متنازع ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

بعدازاں نجی نیوز چینل سما کے پروگرام 7 سے 8 میں اینکر پرسن کرن ناز سے بات چیت کرتے ہوئے حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتائی۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبدالقوی انتہائی نازيبا، گھٹیا اور فحش گفتگو کی جو ہم نے ریکارڈ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھے باتیں کررہے تھے اور انہوں نے جیسی باتیں کیں وہ سن کر عوام خود فيصلہ کريں گے کہ انہیں تھپڑ پڑنا چاہيے تھا يا نہيں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کل سے بہت غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے اور میرے صبر کا پيمانہ لبريز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ماڈلز کی مبشر لقمان سے معافی، 'وطن کا چمکتا تارہ' قرار دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مفتی عبدالقوی کو مارنے کا کوئی رنج اور ملال نہیں ہے بلکہ ہر ایسے مرد کو اگر ہم سزا دیں تو آج معاشرے میں ریپ نہ ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ میرے ان کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں تھے انہوں نے میڈیا پر آکر میری تذلیل کی، انہوں نے مجھ سے متعلق ایک جھوٹ کہا تھا جو بے بنیاد تھا کہ ایک ویڈیو میں انہوں نے تھا کہ یہ حریم شاہ ہے جبکہ وہ میں نہیں تھی۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے بھی اسی شو میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی روداد سنائی۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بچی نے آکر تھپڑ مار ديا، انہوں نے کہا کہ لڑکياں ايک سے 2 منٹ کے لیے آئيں اور تھپڑ مار کر چلی گئيں۔

انہوں نے کہا کہ سانپ سانپ ہی ہوتا ہے چاہے جتنی دوستی کرلو، ميں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں اور اللہ ہی جانے کے ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں تو بیٹھ کر چائے پی رہا تھا اور ایک بچی آکر تھپڑ مار کر چلی گئی تو یہ اس کی انسانیت ہے یہ آپ حریم شاہ سے پوچھیں کہ ایسا کیوں کیا؟

خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز تنازع کا شکار رہی ہیں اور انہیں مبشر لقمان کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Martin Masih Jan 18, 2021 11:15pm
اب یہ کھیل بند ہونا چاہئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024