• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارتی اداکارہ تبو کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

شائع January 18, 2021
گزشتہ دنوں میں متعدد بھارتی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ دنوں میں متعدد بھارتی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ دنوں میں متعدد بھارتی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوئے اور اب ایک اور نامور بھارتی اداکارہ تبو کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایشا دیول، فرح خان، وکرانت میسی اور رینی سین کے بعد اب اداکارہ تبو بھی سائبر حملے کا نشانہ بن گئیں۔

اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد تبو اپنے فالوورز کے لیے پیغام جاری کرسکی تھیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ ایشا دیول کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ 'ہیک الرٹ، میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، برائے مہربانی میرے اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے کسی لنک پر کلک نہ کریں'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ایشا دیول کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جسے بعد ازاں بحال کرلیا گیا تھا۔

ایشا دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہدایت کار و کوریوگرافر فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے

انہیں 'کاپی رائٹ خلاف ورزی' کا پیغام موصول ہوا تھا جس کے بعد انہیں اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہوسکی تھی۔

علاوہ ازیں ان کا ڈسپلے نیم بھی تبدیل ہوکر 'انسٹاگرام سپورٹ' میں تبدیل ہوگیا تھا۔

39 سالہ اداکارہ نے لکھا تھا کہ صبح میں میرا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا لہذا اگر میرے اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہو تو جواب نہ دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھارت کی لیجنڈری گلوکاری آشا بھوسلے، اداکار و سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر، سیلیبریٹی انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان، اداکار وکرانت میسی اور کوریوگرافر و ہدایت کار فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024