• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملائیشیا میں پھنسا پاکستانی طیارے کا عملہ آج اسلام آباد پہنچے گا

شائع January 18, 2021
کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا مسافر طیارہ بوئنگ 777 روک لیا گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا مسافر طیارہ بوئنگ 777 روک لیا گیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی: برطانوی عدالت کی جانب سے طیارے کی لیز کی وجہ سے ملائیشین حکام کی جانب سے روکی گئی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی بوئنگ 777 پرواز کے 18 رکنی عملے کے اراکین (آج) پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ لیز کے تنازع پر ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کے قبضے اور اس کے بعد دیگر ممالک کے ساتھ ایئر سروس کے معاہدوں پر ایئر لائن کی تشویش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبد الستار کھوکھر کی زیر سربراہی کام کرنے والے ورکنگ گروپ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

ورکنگ گروپ اس وقت تشکیل دیا گیا تھا جب پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ حکومت کے دور میں دوسرے ممالک کے ساتھ طے شدہ فضائی خدمات کے معاہدوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ہوا بازی کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ پی آئی اے سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر اور ایئر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے گزشتہ حکومت کی جانب سے ہوابازی کی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی روشنی میں فضائی خدمات کے معاہدوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، عہدیداروں کا خیال ہے کہ معاہدوں کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو تعداد اور راستوں کے ایک حصے کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

اجلاس میں تعداد میں توسیع کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ بین الاقوامی راستوں کا معاملہ بھی زیربحث آنے کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ دیگر ممالک کے ساتھ اے ایس اے/ مفاہمتی یادداشتوں میں مطلوبہ ترمیم اور متعلقہ اے ایس اے/ مفاہمتی یادداشتوں میں پی آئی اے سی ایل کے ذریعہ مطلوبہ ٹریفک حقوق میں ترمیم بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارہ روکنے کا معاملہ: ملائیشین عدالت کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، غلام سرور

ادھر ملائشیا میں پکڑے گئے پی آئی اے کے طیارے کے تمام 172 مسافر 2 پروازوں پر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ دو پائلٹوں سمیت 18 رکنی عملہ پیر کو پہنچے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے-614 کے ذریعے 118 مسافر آئے جبکہ باقی 54 مسافر اتوار کی علی الصبح قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر-632 کے ذریعے پہنچے۔

وطن واپس پہنچتے ہی مسافروں کا پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداروں نے استقبال کیا جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے گھر کے افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنے ملک میں لینڈنگ کے بعد مسافر خوش تھے اور انہیں یہ کہتے سنا گیا کہ ہم توقع کررہے تھے کہ ہمیں بھی اپنے ہوائی جہاز کے ساتھ رکھا جائے گا۔

ایک لڑکے کے والد نے کہا کہ جب میں نے سنا کہ پی آئی اے کے طیارے میں سوار مسافروں کو اتار لیا گیا ہے تو یہ میرے اور میرے اہلخانہ کے لیے کافی پریشان تھا کیونکہ اس میں میرا بیٹا بھی شامل تھا جو کافی عرصے بعد پاکستان واپس آرہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024