• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پولیس کی تحقیقات نے پاکستان کےخلاف بھارتی عزائم مزید بے نقاب کردیے، دفتر خارجہ

شائع January 17, 2021 اپ ڈیٹ January 18, 2021
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے جھوٹے دعوؤں کا مقابلہ کرتا رہے گا — تصویر: دفتر خارجہ ٹوئٹر
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے جھوٹے دعوؤں کا مقابلہ کرتا رہے گا — تصویر: دفتر خارجہ ٹوئٹر

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس کی نیوز اینکر اور ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف تحقیقات میں سامنے آنے والے انکشافات نے نئی دہلی کے پاکستان مخالف عزائم کو مزید ظاہر کردیا۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے اپنی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ٹیلی ویژن کے جارح مزاج نیوز اینکر ارنب گوسوامی، مودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں 26 فروری 2019 کو ہونے والے بالاکوٹ واقعے کے بارے میں پہلے ہی سے واقف تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت: ارنب گوسوامی بالاکوٹ حملے کے بارے میں 3 روز پہلے ہی سے باخبر تھا، پولیس

بیشتر بھارتی میڈیا ادروں کے مطابق ٹیلی ویژن کی ریٹنگ میں ہیرا پھیری سے متعلق تحقیقات کے دوران ممبئی پولیس نے اپنی تحقیقات میں بتایا کہ ارنب گوسوامی بالاکوٹ پر ہونے والے حملے کے بارے میں 3 روز پہلے ہی سے باخبر تھے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ٹی آر پی معاملے میں ممبئی پولیس کے ریپبلک ٹی وی اینکر کے خلاف چارج شیٹ میں شامل تحریروں نے بھارت کے مذموم ارادوں کو مزید بے نقاب کردیا اور پاکستان کے طویل عرصے سے قائم مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین انکشافات میں اس بات کی مزید تصدیق ہوگئی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت 'فالس فلیگ' آپریشن کرتی ہے، پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات لگا کر بدنام کرنا چاہتی ہے، اپنے ملک میں ہائپر نیشنلزم کا اظہار کرتی ہے اور نام نہاد 'سرجیکل اسٹرائیک' کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملہ: سینیٹر رحمٰن ملک کے بھارت سے 21 اہم سوالات

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات جیتنے کی کوشش میں قومی جذبات کو بے دردی سے استعمال کیا۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم نے شروع میں ہی پاکستان کے خلاف بھارت کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کو مسترد کیا تھا اور زور دیا تھا کہ فروری 2019 میں پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کی حکومت نے حاصل کیا، کیونکہ اس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی پولیس کے دستاویزات سے اس بات کا مزید ثبوت ملتا ہے کہ کس طرح 'فالس فلیگ' آپریشن سے لے کر انتخابی کامیابی تک تمام مراحل اسکرپٹ میں موجود تھا۔

مزید پڑھیں: معروف بھارتی اینکر ارنب گوسوامی گرفتار

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی طرف سے بھارت کے جھوٹے دعوؤں کا مقابلہ کرتا رہے گا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور جعلی خبریں پھیلانے سے متعلق ناقابل تلافی ثبوت فراہم کیے جاچکے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس صورتحال کا پوری طرح سے جائزہ لے گی اور علاقائی ماحول کو خراب کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اس کے اقدامات کے لیے بھارت کو جوابدہ قرار دے گی۔

خیال رہے کہ بھارت میں پولیس کی جانب سے تحقیقات گزشتہ برس اکتوبر میں مغربی ریاست مہاراشٹرا میں ٹی وی چینلز پر ریٹنگ کے نظام میں دھاندلی کا الزام سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

ارنب گوسوامی اور ریٹنگ کمپنی کے سربراہ پرتھو داس گپتا کے مابین ہونے والی گفتگو کے اقتباسات کے مطابق ارنب گوسوامی نے 23 فروری 2019 کو داس گپتا کو متنبہ کیا تھا کہ 'ایک اور نوٹ پر کچھ اور بڑا ہوگا'۔

26 فروری 2019 کو بھارتی لڑاکا طیاروں نے بالاکوٹ میں فضائی حملہ کیا تھا اور اس حوالے سے نئی دہلی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جنگجوؤں کا کیمپ تباہ کردیا ہے، تاہم پاکستان نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا جب کہ بعد ازاں بھارتی وزیر دفاع نے بھی حملے سے متعلق نقصان کی تفصیلات بتانے سے معذرت کرلی تھی۔

اس حملے کے 2 دن بعد بھارت نے 28 فروری کو ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تھی، تاہم پاکستان ایئر فورس کے جانبازوں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے جبکہ ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

بالاکوٹ واقعے کے ایک دن بعد پرتھو داس گپتا نے گوسوامی سے پوچھا کیا یہ وہی معاملہ ہے جس کا تم نے اشارہ دیا تھا۔

گوسوامی نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'مزید ہونے والا ہے'۔

14 فروری 2019 کو پلواما حملے میں 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں گوسوامی نے پرتھو داس گپتا کو لکھا کہ کس طرح اس حملے سے ان کے چینل کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا۔

دی وائر میں شائع اقتباسات کے مطابق حملے کے دن شامل 5 بجکر 43 منٹ پر پیغام دیا کہ 'اس حملے سے غیر معمولی کامیابی ملی ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024