• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاک فوج دنیا کی 10ویں طاقتور ترین فوج بن گئی

شائع January 17, 2021 اپ ڈیٹ January 18, 2021
سال 2020 میں اس فہرست میں پاکستان کا نمبر پندرہواں تھا— فائل فوٹو: پاک آرمی ویب سائٹ
سال 2020 میں اس فہرست میں پاکستان کا نمبر پندرہواں تھا— فائل فوٹو: پاک آرمی ویب سائٹ

گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021 کے مطابق دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست میں پاک فوج درجہ بندی میں بہتری کے بعد رواں برس دسویں نمبر پر آگئی ہے۔

سال 2021 میں پاک فوج کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، سال 2020 میں پاک فوج اس فہرست میں 15ویں نمبر پر تھی۔

خیال رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس ہر سال فوجی قوت کے مطابق ممالک کی درجہ بندی کی فہرست جاری کرتا ہے۔

رینکنگ کی بنیاد 50 سے زائد فیکٹرز کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔

ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔

فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں۔

جاری کردہ فہرست میں دنیا کے 138 ممالک کی افواج میں پاک فوج کا 10واں نمبر ہے اور اس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.2083 ہے۔

اس فہرست میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، فرانس ساتویں، برطانیہ آٹھویں اور برازیل نویں نمبر پر ہیں۔

فہرست کا جائزہ لیا جائے تو دنیا کی پہلی 15 افواج میں سے پاکستان کے علاوہ کسی کی درجہ بندی میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی درجہ بندی کے لیے افرادی قوت سمیت دیگر تفصیلات بھی شامل کی جاتی ہیں۔

گلوبل فائر پاور انڈیکس کے تخمینے کے مطابق پاکستان کی موجودہ افرادی قوت 9 کروڑ 61 لاکھ ہے اور اس لحاظ سے پاکستان 138 ممالک میں سے چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ فعال اہلکاروں کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار ہے اور اس میں بھی پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

ہر سال ملک میں فوج میں بھرتی کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 43 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے جس میں پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ سال 2021 میں دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شامل کچھ کی درجہ بندی میں تنزلی بھی دیکھی گئی۔

سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ، کیوبا، یمن، بولیویا، جمہوریہ کانگو، نیوزی لینڈ، ترکمانستان، یوگنڈا، چاڈ، جیورجیا، گوتیمالا, تاجکستان، یوروگوئے، بحرین، مالی، کیمرون، تنزانیہ، ہونڈورس، آئوری کوسٹ سمیت دیگر کی درجہ بندی میں تنزلی آئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024