• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'پیراسائٹ' کے فلم ساز وینس فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ منتخب

شائع January 17, 2021
بونگ جون ہو وینس فلم فیسٹیول کی جیوری کے صدر بننے والے پہلے جنوبی کوریائی شخص ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بونگ جون ہو وینس فلم فیسٹیول کی جیوری کے صدر بننے والے پہلے جنوبی کوریائی شخص ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

فلم 'پیراسائٹ' کے ہدایات کار بونگ جون ہو کو وینس فلم فیسٹیول کے 78ویں ایڈیشن کی جیوری کا صدر منتخب کرلیا۔

فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق آسکر یافتہ ہدایت کار، فیسٹیول کے اعلیٰ ایوارڈز بشمول اعلیٰ ترین گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے 7 سے زائد جیوری ارکان کی سربراہی کریں گے۔

خیال رہے کہ وہ وینس فلم فیسٹیول کی جیوری کے صدر بننے والے پہلے جنوبی کوریائی شخص ہیں۔

مزید پڑھیں: ’وینس‘ فلم فیسٹیول اختتام پذیر

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ہدایت کار نے کہا کہ جیوری کی صدرات کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیوری کے صدر کے طور پر میں فیسٹیول کی جانب سے منتخب کی گئی تمام عظیم فلمز کو سراہنے اور ان کی تعریف کے لیے تیار ہوں۔

بونگ جون ہو نے کہا وہ اس انتخاب پر بہت پُرامید اور پُرجوش ہیں۔

وینس فیسٹیول کے ڈائریکٹر البرٹو باربرا نے بونگ جون ہو کو منتخب کرنے کی تاریخی نوعیت پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بونگ جون ہو کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے غیرمتعصبانہ فیسٹیول مں خدمات سرانجام دینے پر اتفاق کیا۔

البرٹو باربرا نے کہا کہ فیسٹیول کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جیوری کو کورین فلم ساز کے سپرد کرنے کا فیصلہ اس بات کی تصدیق بھی کرتا ہے کہ یہ ایونٹ دنیا بھر کے سنیما کو اپناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باوجود ’وینس‘ فلم فیسٹیول کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار یہ جانتے ہیں کہ وہ وینس کو اپنا دوسرا گھر تصور کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وینس فلم فیسٹیول گزشتہ برس عالمی وبا کے باوجود منعقد ہونے والے فیسٹولز میں واحد بڑا فیسٹیول تھا۔

رواں برس 2021 میں وینس فلم فیسٹیول کا 78واں ایڈیشن یکم سے 11 ستمبر تک جاری رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024