• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سجل علی کی سالگرہ پر مداحوں کی مبارکباد

شائع January 17, 2021
سجل علی کی سالگرہ پر ان کے مداح بہت خوش ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
سجل علی کی سالگرہ پر ان کے مداح بہت خوش ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

'الف'، 'آنگن' جیسے ڈراموں سے لے کر 'یہ دل میرا' میں اپنی زبردست اداکاری سے سجل علی نے مداحوں کی پذیرائی حاصل کی ہے۔

اور اسی ہفتے میں وہ باضابطہ طور پر جمائما گولڈ اسمتھ کی رومانوی کامیڈی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وڈ اٹ' کی کاسٹ کا حصہ بھی بنی ہیں۔

سجل علی کی سالگرہ پر ان کے مداح بہت خوش ہیں اور دنیا بھر میں انہیں پسند کرنے والوں کی جانب سے اداکارہ کو ان کی زندگی کے خاص دن کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

ٹوئٹر ہینڈل 'سجل احد میر ڈے' نے لکھا کہ وہ لازمی طور پر اپنے سسرال میں سب کا دل جیت لیں گی۔

شرد میر نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک اور میری سب سے پسندیدہ اداکارہ، سجل آپ ہمیشہ خوش رہیں اور مسکراتی رہیں۔

نورالعین نامی صارف نے لکھا کہ فخرِ پاکستان کو سالگرہ کی مبارکباد۔

نورا بنگ نامی صارف نے لکھا کہ ایک بہترین اداکارہ۔

پیری کازی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ میں سجل پر یقین رکھتی ہوں کوئی ان کی طرح نہیں کرسکتا۔

تسنوا نامی صارف نے لکھا کہ 6 ہزار سے زائد ٹوئٹس، ہیپی برتھڈے سجل پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

سجلز ڈے نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ میں شاید ہزارویں مرتبہ دہرارہی ہوں کہ کوئی بھی اسکرین پر ان کے جتنا مقبول نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024