• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

بلوچستان: ایک شخص پر تشدد میں ملوث 10 لیویز اہلکار گرفتار

شائع January 16, 2021
واقعہ کے بعد 10 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا—فائل فوٹو: اے پی پی
واقعہ کے بعد 10 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا—فائل فوٹو: اے پی پی

کوئٹہ: قلعہ عبداللہ کے قائم مقام ڈپٹی کمشنر زکااللہ درانی نے اعلان کیا ہے کہ ایک نوجوان پر تشدد کرنے میں ملوث 10 لیویز اہلکاروں کو معطلی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زکااللہ درانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعہ چمن میں کوئٹہ-چمن ہائی وے پر گیرنگ چیک پوسٹ پر پیش آیا اور متعلقہ لیویز اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: خضدار: چیک پوسٹ پر فائرنگ،8 لیویز اہلکار ہلاک

واقعہ لیویز فورسز کی چیک پوسٹ پر پیش آیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
واقعہ لیویز فورسز کی چیک پوسٹ پر پیش آیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

واقعے کی تفصیلات سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ ایک نوجوان مرد نے لیویز اہلکاروں کی چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے اہلکاروں کا مذاق اڑایا اور کتے جیسی آوازیں نکالنا شروع کیں، جس پر لیویز اہلکاروں نے نوجوان کو پکڑا اور اسے باندھ کر کتے کی طرح کی حرکت کروائی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی طرح کا ایک واقعہ اس وقت ہوا تھا جب ایک کار میں کچھ نوجوانوں نے اسی چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کا مذاق اڑایا تھا اور کتے جیسی آوازیں نکالی تھیں، بعد ازاں ان کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ضلع کیچ سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

تاہم لیویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں واقعات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو ایک اور شخص نے جرم کیا تھا جس پر اسے تعاقب کے بعد اپلکاروں نے پکڑ لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024