• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

شائع January 16, 2021
جنوبی افریقہ کی ٹیم 14سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
جنوبی افریقہ کی ٹیم 14سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے— فوٹو بشکریہ پی سی بی

14سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کا 14سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان

2007 کے بعد پہلی پاکستان کے دورے پر آئی مہمان ٹیم کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ان کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔

جن کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آئے گا انہیں اتوار سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کیلئے جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 2 نئے کھلاڑی شامل

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 4-8 فروری تک راولپنڈی کرے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

جنوبی افریقہ نے اس سے قبل 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی ٹیسٹ میں 160 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز بھی 0-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے میدان سونے پڑ گئے تھے اور ٹیموں نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا، اس دوران پاکستان نے اپنی تمام ہوم سیریز کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر کی تھی۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، 9 نئے کھلاڑی شامل

پاکستان نے 2010 اور 2013 میں دو مرتبہ متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 1995 سے اب تک کُل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں جس میں سے جنوبی افریقہ نے 7 میں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان اب تک صرف ایک سیریز جیتنے میں کامیاب رہا جو 2003 میں کھیلی گئی تھی۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان میں ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی جہاں اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی دونوں سیریز جنوبی افریقہ کی ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقی ٹیم کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک (کپتان)، ٹیمبا باووما، ایڈِن مرکرم، فاف ڈیوپلیسی، ڈین ایلگر، کگیسو ربادا، ڈیوائن پریٹوریَس، کیشو مہاراج، لُنگی نِگیدی، راسی وین در دوسِن، آنرِچ نورجے، وِیان مُلڈر، لوتھو سِپاملا، بیوران ہینڈرِکس، کائل ویرنے، سارل اَروی، کیگان پیٹرسن، تبریز شمسی، جارج لِنڈے، ڈارین ڈوپاویلن اور اوٹینیل بارٹ مین۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024