• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں

شائع January 16, 2021
زرین مشرف کی عمر 100 سال تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
زرین مشرف کی عمر 100 سال تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

کراچی: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 100 برس تھی اور ان کا انتقال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوا۔

اس حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان امن خان ترین نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ بیگم زرین کی طبیعت 2013 سے ناساز تھی اور وہ یو اے ای میں زیر علاج تھیں۔

مزید پڑھیں: مشرف کی والدہ کو خصوصی طیارے سے پاکستان لانے کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ بیگم زرین مشرف کی یہ آخری خواہش تھی کہ انہیں پاکستان میں دفن کیا جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بھی دبئی میں زیر علاج ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ آئیں گے یا نہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم زرین اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


یہ خبر 16 جنوری 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024