• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اورنج لائن کی خاتون سمیت عملے کا مزدوروں پر بہیمانہ تشدد، 5 اہلکار گرفتار

شائع January 15, 2021
پولیس نے اورنج لائن اعوان ٹاؤن عملے کے قبضے سے 7 ڈنڈے برآمد کر لیے — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس نے اورنج لائن اعوان ٹاؤن عملے کے قبضے سے 7 ڈنڈے برآمد کر لیے — فوٹو: ڈان نیوز

اورنج لائن اعوان ٹاؤن اسٹیشن پر خاتون رکن سمیت عملے نے 5 مزدروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈان نیوز کو عملے کی جانب سے مزدوروں پر ڈنڈے برسانے کی حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعوان ٹاؤن اسٹیشن کے عملے میں خاتون سمیت متعدد افراد ڈنڈے اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں۔

گلشن اقبال پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر مزدوروں کو عملے سے بازیاب کروایا اور اورنج لائن اعوان ٹاؤن عملے کے قبضے سے 7 ڈنڈے برآمد کر لیے۔

مزید پڑھیں: لاہور: 'پولیس شیلنگ' سے زخمی ہونے والے کسان اتحاد کے رہنما دم توڑ گئے

پولیس نے کہا کہ زخمی ہونے والے مزدوروں نے میٹرو اسٹیشن کے نیچے سردی سے بچنے کے لیے آگ لگا رکھی تھی۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے مزدوروں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ گلشن اقبال پولیس نے تشدد کرنے والے اورنج لائن اعوان ٹاؤن کے 5 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

مزدوروں پر تشدد کرنے والوں میں شامل خاتون اہلکار تنزیل کو بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں فرمان، جاوید، عامر اور وقاص شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میاں چنوں: چند ہزارکا قرض نہ اتارنے پر مزدور پر بہیمانہ تشدد

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو انصاف دلایا جائے گا۔

ادھر مزدوروں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے آگ جلائی، دھواں اٹھنے سے اورنج لائن اہلکاروں نے تشدد کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024