• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سجل علی، جمائما کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف

شائع January 15, 2021
فلم کی کہانی جمائما خان نے لکھی ہے اور وہی یہ فلم پروڈیوس کررہی ہیں — فائل فوٹوز: فیس بک/انسٹاگرام
فلم کی کہانی جمائما خان نے لکھی ہے اور وہی یہ فلم پروڈیوس کررہی ہیں — فائل فوٹوز: فیس بک/انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سینئر صحافی اور برطانوی خبررساں ادارے 'بی بی سی' کے انٹرٹینمنٹ رپورٹر ہارون رشید نے تصدیق کی ہے اداکارہ سجل علی، جمائما خان کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ 'یہ مصدقہ خبر ہے کہ سجل علی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں'۔

مزید پڑھیں: سجل علی کی بولی وڈ فلم کا دوسرا ٹریلر

ہارون راشد نے بتایا کہ فلم کی ہدایات شیکھر کپور دیں گے جس کی کہانی جمائما خان نے لکھی ہے اور وہی یہ فلم پروڈیوس کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سجل علی کے ایجنٹ حامد حسین نے کہا کہ رومانوی کامیڈی فلم کے اسٹار نے بتایا کہ ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف اس وقت لندن میں ہیں جہاں فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

ہارون راشد کی جانب سے مذکورہ تصدیق سجل علی کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس فلم کا حصہ بننے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد کی گئی ہے۔

2 روز قبل ہارون راشد نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ سجل علی اس وقت لندن میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فلم کی ہدایات شیکھر کپور دے رہے ہیں۔

ہارون راشد نے کہا تھا کہ فلم میں اداکاری سے متعلق تصدیق کے لیے سجل علی سے رابطہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شیکھر کپور ماضی میں جو مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔

شیکر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے، اس سے قبل انہوں نے 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں، جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سجل علی پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں جن میں 'ننھی'، 'یقین کا سفر'، 'گل رعنا'، 'چپ رہو' قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے فیچر فلم 'زندگی کتنی حسین ہے' میں بھی اداکاری کی تھی جبکہ 2017 میں فلم 'مام' سے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما برطانوی و ایشیائی جوڑے کی شادی پر فلم بنائیں گی

اداکار عدنان صدیقی بھی اس فلم کا حصہ تھے وہ اس فلم میں معروف اداکارہ سری دیوی کے شوہر جبکہ سجل علی ان کی سوتیلی بیٹی کے کردار میں نظر آئی تھیں۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ ماضی میں بھی دستاویزی فلموں سمیت ٹی وی سیریز اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں، جب کہ وہ ماضی میں صحافت سے بھی منسلک رہی ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم (What’s Love Got To With It) کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر سے ہوگا۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی فلم کی کہانی سے متعلق ابھی واضح طور پر کوئی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم خبریں ہیں کہ فلم کی کہانی برطانوی و جنوبی ایشیائی جوڑے کی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کہانی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم امکان ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر یا پھر 2022 کے آغاز تک ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024