• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کی تحقیقات کا حکم

شائع January 14, 2021 اپ ڈیٹ January 15, 2021
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو معاملے پر بریفنگ کی ہدایت کردی —فائل/فوٹو: اے پی پی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو معاملے پر بریفنگ کی ہدایت کردی —فائل/فوٹو: اے پی پی

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو قومی احتساب بیورو (نیب) اور برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے درمیان معاملات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پی اے سی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا جہاں براڈ شیٹ سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران سینیٹر شیری رحمٰن نے براڈ شیٹ اور نیب کے درمیان معاہدے کے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: کاوے موسوی نے اپنی توپوں کا رخ موجودہ حکومت کی جانب موڑ دیا

چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

رانا تنویر نے کہا کہ نیب 19 جنوری کو براڈ شیٹ کے معاملے پر بریفنگ دے اور بتایا جائے کہ براڈ شیٹ کی خدمات کیوں اور کب حاصل کی گئیں اور کتنی رقم دی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر 19 جنوری کو نیب اور آڈیٹر جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے اور آڈیٹر جنرل کو براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ براڈ شیٹ کی خدمات کب حاصل کی گئیں، معاہدہ منسوخ کب ہوا اور کتنی ادائیگی کی گئی۔

رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ معاہدہ کس نے منسوخ کیا تو وزیر اعظم کو ہم تحقیقات کر کے بتا دیں گے۔

کابینہ اجلاس میں اعتراضات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی پر کابینہ اجلاس میں الزامات کے معاملے پر سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا جائے گا اور پہلے یہ طےکریں گے کہ کابینہ میں یہ بات ہوئی بھی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب پر واجب الادا رقم کے سلسلے میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن مشکلات کا شکار

کابینہ اجلاس میں پی اے سی ارکان پر الزام کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کمیٹی سے واک آؤٹ کیا اور کہا کہ اب ہم کس منہ سے آڈٹ اعتراض نمٹائیں گے۔

اراکین نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الزام کے معاملات پر احتجاج کیا اور انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ الزام لگایا گیا کہ پیسے لے کر آڈٹ اعتراضات نمٹائے جاتے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ جب موجودہ حکومت کا آڈٹ شروع ہوا تو وزرا کی چیخیں نکل آئیں۔

اس موقع پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ میں بھی کابینہ کے اجلاس میں موجود ہوتا ہوں، کابینہ میں جو بات ہوئی وہ ان کیمرہ اجلاس میں بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی اے سی کی کارکردگی اور ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، یہ بات ہوئی تھی کہ پی اے سی اختیارات سے تجاوز کرتی ہے اور یہ بات ہوئی تھی کہ اے جی پی آر سے پیسے دیے بغیر بل کلیئر نہیں ہوتے۔

جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ کابینہ سیکریٹری کو طلب کر کے وضاحت طلب کی جائے گی، موجودہ پی اے سی نے اب تک 5 سو ارب روپے کی ریکوری کروائی ہے۔

قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا نوٹس

دوسری جانب برطانوی نجی فرم براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے کا قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے بھی نوٹس لے لیا۔

خارجہ امور کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو نوٹس بھجوا دیا اور انہیں 18 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024