• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایل او سی پر فائرنگ سے 4 فوجی جوان شہید

شائع January 14, 2021
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے — فوٹو: آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے — فوٹو: آئی ایس پی آر
فائرنگ کے تبادلے میں گجر خان سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے — فوٹو: آئی ایس پی آر
فائرنگ کے تبادلے میں گجر خان سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے — فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی جوان شہید جبکہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 2 خفیہ آپریشنز کیے، جن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے والا ماہر بھی شامل تھا۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

شہدا میں کرک کے رہائشی سپاہی ازیب احمد، بنوں کے سپاہی ضیا الاسلام اور اورکزئی کے رہائشی لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپِن وام میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

حکام نے ڈان کو بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے بعد ان کے اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

قبل ازیں پیر کی رات کو بھی اسی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک اور سیکیورٹی پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایک جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

ایل او سی پر سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے دیوا سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔

پاک فوج کے جوانوں نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

تاہم فائرنگ کے تبادلے میں گجر خان سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 بزرگ شہری زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں تواتر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور آئے روز آزاد کشمیر میں ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔

11 جنوری کو بھارتی قابض فورسز نے ایل او سی کے نیزاپور سیکٹر میں اندھا دھند اور بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں موہری گاؤں کے رہائشی 10 سالہ محمد ظہیر شدید زخمی ہوگیا۔

قبل ازیں 10 جنوری کو بھارتی فوجی اہلکاروں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے بروہ اور خنجر سیکڑز میں شہری آبادی پر مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی، سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 بزرگ افراد زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت رواں سال کے دوران تقریباً 50 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جن میں ایک فوجی جوان شہید اور 3 بے گناہ شہری زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024