• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایف بی آر کا عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس

عاطف اسلم کی جانب سے جواب نہ جمع کرانے کی صورت میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے جائیں گے— فائل فوٹو:انسٹاگرام
عاطف اسلم کی جانب سے جواب نہ جمع کرانے کی صورت میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے جائیں گے— فائل فوٹو:انسٹاگرام

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر ) نے پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے انکم ٹیکس عائد کردیا۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے کہا کہ گلوکار عاطف اسلم پر مذکورہ ٹیکس، سال 2018 میں ان کے انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد عائد کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق عاطف اسلم نے دبئی میں واقع اپنے فلیٹس کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کی آواز میں اذان سوشل میڈیا پر وائرل

تاہم ایف بی آر نے عاطف اسلم کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کررکھی تھی لہذا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار پر ٹیکس عائد کرکے نوٹس جاری کردیا۔

عاطف اسلم کی جانب سے جواب نہ جمع کرانے کی صورت میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا تو ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی بھی کرے گا۔

خیال رہے کہ ان سے قبل پاکستان کے 2 نامور گلوکاروں استاد راحت فتح علی خان اور فواد خان کو بھی ایف بی آر کی جانب سے تحقیقات کا سامنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم جنوری 2021 میں دبئی میں کنسرٹ کریں گے

چند ماہ قبل گلوکار فواد خان نے اپنی بیرون ملک آمدن ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر ظاہر کی تھی جس پر ایف بی آر نے چھان بین شروع کرکے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) سے گلوکار کی پانچ سالہ سفری تاریخ طلب کی تھی۔

علاوہ ازیں اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کے لیے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024