• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

الکاٹیل کے 3 انٹری لیول اسمارٹ فونز متعارف

شائع January 13, 2021
— فوٹو بشکریہ اللکاٹیل
— فوٹو بشکریہ اللکاٹیل

چین سے تعلق رکھنے والی کمپنی ٹی سی ایل کی ذیلی شاخ الکاٹیل برسوں سے انٹری لیول اسمارٹ فونز کم قیمتوں میں متعارف کرارہی ہے۔

اس کمپنی نے اب لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اپنے 3 نئے سستے اسمارٹ فونز پیش کیے ہیں۔

کمپنی کے مطابق الکاٹیل 1 ایس، 1 ایل اور 3 ایل کو متعارف کرانے کا مقصد کم قیمت میں لوگوں کو بیسک اینڈرائیڈ فون بہتر کیمرے کے ساتھ فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ان فونز کے تمام فیچرز تو نہیں بتائے، مگر 3 ایل اس سیریز کا سب سے بہتر فون ہے، جس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

1 ایل اور 1 ایس کی قیمت تو ایک جیسی ہے مگر 1 ایس میں زیادہ بڑی بیٹری اور زیادہ بہتر کیمرا موڈیول دیا گیا ہے۔

1 ایل میں اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جو ایسے فونز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو انٹری لیول ہوتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ الکاٹیل
فوٹو بشکریہ الکاٹیل

1 ایل میں 6.1 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے تاہم پراسیسر کے بارے میں نہیں بتایا گیا، بس ملٹی کور پراسیسر کا ذکر کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں 13 میگا پکسل مین اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرا شامل ہے۔

الکاٹیل 1 ایس میں 6.52 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ الکاٹیل
فوٹو بشکریہ الکاٹیل

اس کے پراسیسر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تاہم بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 13 میگا پکسل مین کیمرا، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو لینس شامل ہے۔

جہاں تک 3 ایل کی بات ہے تو اس میں 6.52 انچ ڈسپلے، اوکٹا کور پراسیسر (نام نہیں بتایا گیا) اور 4 جی بی ریم موجود ہے۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو لینس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ لینس کیمرے موجود ہیں۔

الکاٹیل 1 ایل کی قیمت 130 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو فروری میں مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔

1 ایس بھی 130 ڈالرز کا ہے جو مارچ میں دستیاب ہوگا جبکہ 3 ایل کی قیمت 180 ڈالرز (لگ بھگ 29 ہزار پاکستانی روپے) ہے اور وہ بھی مارچ میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024