• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آئی سی سی پول میں وزیراعظم عمران خان بہترین کرکٹر قرار

شائع January 13, 2021
وزیراعظم کومبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور Pakistan shocks India کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا— فائل فوٹو: ٹوئٹرز
وزیراعظم کومبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور Pakistan shocks India کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا— فائل فوٹو: ٹوئٹرز

ملک میں آج (بروز بدھ کی) صبح سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 'Pakistan shocks India' کا ہیش ٹاگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ ٹرینڈ کرنے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 12 جنوری کو ایک پول کا آغاز کیا تھا جس میں عمران خان، بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلیا کے میگ لیننگ میں سے بہترین کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تھا۔

آئی سی سی نے کہا تھا کہ آپ فیصلہ کریں ان ذہین 'پیس سیٹرز' میں سے کون بہترین تھے۔

بیٹنگ کے 25.43 ٹیسٹ ایوریج اور بالنگ کے 25.53 اوسط کے ساتھ موجود وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان نے 47.3 فیصد ووٹس کے ساتھ پول جیتا۔

ان کے بعد بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی 46.2 فیصد ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

بظاہر لگ بھگ آدھی رات تک ویرات کوہلی پول میں آگے تھے لیکن بعد میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے کپتان عمران خان کو جتوادیا۔

پول میں عمران خان اور پاکستان کی جیت وہ بھی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی نظروں سے اوجھل نہ ہوسکی اور وزیراعظم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا جو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ 'پھر ہوئی ہم سب کے کپتان کی جیت!! مبارک ہو، میرے ہم وطنوں!!'۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے کہا کہ 'کپتان وزیراعظم عمران خان صرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ہی شکست نہیں دے رہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی ایک بار جو لیڈر بنا وہ ہمیشہ لیڈر رہے گا۔

ریڈیو پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی جو ایک بار چیمپئن ہوتا ہے وہ ہمیشہ چیمپئن ہوتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو عظیم کرکٹرز میں بہترین قرار دے دیا۔

پاکستان کی سرکاری خبر ایجنسی 'اے پی پی' کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ لیجنڈ عمران خان کو عظیم کرکٹرز میں بہترین قرار دے دیا۔

حکومتی وزرا اور سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس کے علاوہ عوام کی جانب سے اس جیت کی خوشی منائی گئی۔

سلطان رضا نامی صارف نے لکھا کہ مبارک ہو وزیراعظم عمران خان، آپ کو کوئی نہیں ہرا سکتا، یہاں تک کہ ویرات کوہلی بھی نہیں، پاکستان زندہ باد۔

فاطمہ راجا نامی صارف نے لکھا کہ اس وقت صورتحال کچھ یوں ہے۔

سید نعمان شاہ نے آئی سی سی پول میں پاکستانی عوام کی جانب سے اصلی سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔

ماہ نور بلوچ نامی صارف نے لکھا کہ ہم آپ کو سرپرائز دیں گے اور بار بار آپ کو شاک دیں گے۔

زوہیب سودازئی نامی صارف نے لکھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے حامی عمران خان کی سرپرائز جیت اور ویرات کوہلی کی ہار سے شاک ہوئے۔

عمران خان کی جیت میں حامیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

حورین نامی صارف نے لکھا کہ پول کے نتائج دیکھتے ہوئے بھارتیوں کا ردعمل ایسا ہے۔

امان ملک نے کہا کہ بھارتیوں کیا آپ اپنے جذبات کا اظہار کریں گے؟

ملک علی رضا نے کہا کہ آئی سی سی پول کے حتمی نتائج کے بعد ویرات کوہلی کا ردعمل یوں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024