• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، محمود اچکزئی

شائع January 13, 2021
محمود خان اچکزئی لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کیا—فوٹو: ڈان نیوز
محمود خان اچکزئی لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کیا—فوٹو: ڈان نیوز

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور چین بھی ہم سے شاکی ہے۔

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، دنیا میں دن بہ دن تنہا ہوتا جا رہا ہے اور قریبی دوست دور ہوتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ: انارکی سے پہلے حالات کو سنبھالنا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک سے زیادہ ذمہ دار پاکستانیوں نے کہا کہ ہم چین گئے تھے اور انہوں نے کہا کہ خدا کو مانو ہمیں تو بخشو، ہمارے تاتاریوں کو بھی وزیرستان میں جگہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں ہم اپنی فوج کے ساتھ بات کریں اور فوج سے کہیں کہ سیدھی سادھی بات ہے کہ کیا یہ ملک فوج کے لیے ہے یا یہ فوج ملک کے لیے ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر یہ فوج ملک کے لیے ہے تو دنیا جہان کی افواج کو جو بھی مراعات ملتی ہیں ہم اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر وہ مراعات اپنی فوج کو دیں گے اور ان کی ایجنسیوں کو بھی بہتر ایجنسیاں بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سول اور فوجی ایجنسیوں آئی ایس آئی، ایم آئی کو بھی بہتر ایجنسیاں بنائیں گے لیکن سیاست میں ان کی مداخلت نہیں ہوگی جو آئین کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں کا مرکز و منبع پارلیمنٹ ہوگی، پشتون وطن کے وسائل پر آئینی طور پر پشتون بچے کا حق ہوگا، بلوچ وطن پر آئینی طور پر پہلا حق بلوچ کا ہوگا، پنجابی، سرائیکی اور دیگر کے وسائل پر پہلا حق ان کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: متنازع بیان: محمود اچکزئی کےخلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب

رہنما پی ڈی ایم نے کہا کہ لوگوں کی ثقافت اور زبانوں کا احترام ہوگا، مرضی سے ملک چلائیں گے، ہم یہ بات گپ شپ کے طور پر نہیں کر رہے ہیں بلکہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں جہاں حلف لینا چاہے حلف دینے کو تیار ہیں کہ ہم ایک جمہوری پاکستان کی تشکیل چاہتے ہیں ورنہ پاکستان خدانخواستہ کسی حادثے کا شکار نہ ہو جائے۔

لورالائی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر یعقوب خان ناصر، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جمعیت علمائے اہلحدیث سمیت اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی خطاب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024