• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس: لبنان میں ایمرجنسی نافذ، فوج نےکنٹرول سنبھال لیا

شائع January 12, 2021 اپ ڈیٹ January 13, 2021
لبنان میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
لبنان میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 15 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ لبنان میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فوج نے ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق لبنان میں ایمرجنسی کے بعد ملک بھر میں 10 روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لبنان میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امیڈیا نے بتایا کہ ملک بھر میں 14 سے 25 جنوری تک کرفیو نافذ رہے گا۔

ایمرجنسی کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے گنجائش ختم ہوگئی۔

رفیق حریری یونیورسٹی ہسپتال (آر ایچ یو ایچ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیرس بتایا کہ 3 سے 10 جنوری کے درمیان وائرس سے 120 افراد ہلاک ہوئے۔

اسپین میں برطانیہ سے داخل ہونے والے تمام راستوں پر پابندی میں توسیع

اسپین نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر برطانیہ سے داخل ہونے والے تمام راستوں پر پابندی میں مزید دو ہفتوں کے لیے توسیع کردی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانیہ سے فضائی یا سمندری راستے سے کوئی بھی اسپین میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

اس ضمن میں جاری حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جو برطانیہ میں موجود ہسپانوی شہری ہیں۔

خیال رہے کہ اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 21 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 52 ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں کیسز میں اضافے پر تشویش

سعودی عرب میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ریاض میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 147 کیسز منظر عام پر آگئے ہیں جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 939 ہوچکی ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 300 ہوگئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے مزید 14 ہزار 242 کیسز منظر عام پر آئے۔

اٹلی میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 612 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپ میں اٹلی، کورونا سے دوسرا بدترین متاثرہ ملک ہے۔

اٹلی میں مجموعی طور پر 79 ہزار 203 افراد ہلاک جبکہ برطانیہ میں مرنے والوں کی تعداد 82 ہزار ہے۔

امریکا میں کورونا سے مزید 685 افراد ہلاک

امریکا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 685 افراد ہلاک جبکہ 20 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ ہوچکی ہے۔

علاوہ ازیں بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے لیے امریکی مراکز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 90 لاکھ لوگوں کو اب تک کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024