• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان، ترکی، آذربائیجان کے درمیان کل سہ فریقی مذاکرات ہوں گے

شائع January 12, 2021 اپ ڈیٹ January 13, 2021
تینوں ممالک کے درمیان پہلے سہ فریقی مذاکرات 2017 میں باکو میں منعقد ہوئے تھے — فائل فوٹو / اے پی
تینوں ممالک کے درمیان پہلے سہ فریقی مذاکرات 2017 میں باکو میں منعقد ہوئے تھے — فائل فوٹو / اے پی

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ دوسرے سہ فریقی مذاکرات کے لیے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات میں وزرائے خارجہ علاقائی امن و سلامتی کو درپیش نئے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز، کورونا وائرس کی وبا اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث چیلنجز سمیت مختلف امور پر غور کریں گے۔

تینوں فریقین ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ تینوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات کریں گے جن میں امن و سلامتی، تجارت و سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم و ثقافتی تعاون کے شعبے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

تینوں ممالک کے درمیان پہلے سہ فریقی مذاکرات 2017 میں باکو میں منعقد ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر آج (منگل) پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دوطرفہ بات چیت کریں گے، وہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ترک وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ترک پارلیمنٹ میں آذربائیجان میں فوج کی تعیناتی کیلئے بل پیش

ادھر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

2010 کے بعد سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024